سعودی کابینہ کا پاک افغان جنگ بندی کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا گیا ۔
سعودی میڈیا کے مطابق کابینہ نے علاقائی اور بین الاقوامی امن کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ، سعودی ولی عہد نے کابینہ کو فرانسیسی صدر سے ہونیوالی ٹیلی فونک گفتگو سےآگاہ کیا ، دونوں رہنماؤں نے دو ریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ امن کیلئے اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا۔سعودی ولی عہد نے فلسطینیوں کی مشکلات کم کرنے اور اسرائیلی فوج کی واپسی کیلئے اقدامات پر زوردیا۔
وطن عزیز میں سیاسی مفاہمت، شائستگی، امن، بھائی چارے اور آئین و قانون کی حکمرانی کا ماحول پیدا کرنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
جی سی سی کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے لئےقطر اور ترکیہ کی کوششوں کا خیرمقدم
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے لئے قطر اور ترکیہ کی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ قطر ی نیوز ایجنسی (کیو این اے) کے مطابق یہ بات جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیعوی نے ایک بیان میں کہی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان استحکام اور اعتماد کے پُل کو مضبوط کرنے کی جانب ایک مثبت قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔
انہوں نے خطے اور دنیا بھر میں امن قائم کرنے اور مکالمے کو فروغ دینے کے لئے سلسلے میں کی جانے والی تمام اقدامات کے لئے جی سی سی کی حمایت کا اعادہ کیا، تاکہ اقوام کے لیے ایک زیادہ مستحکم اور خوشحال مستقبل کی راہ ہموار کی جا سکے۔