پشاور:

سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عہدے کا حلف اٹھالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر فیصل کریم کنڈی نے سہیل آفریدی سے وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کے عہدے کا حلف لیا۔

قبل ازیں سہیل آفریدی نے گورنر ہاؤس جانے سے قبل وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجتماعی دعا کی بعدازاں گورنر ہاؤس جاکر حلف اٹھایا۔

حلف کے دوران شدید بدنظمی ہوئی اور کارکنان اسٹیج پر موجود رہے اور نعرے بازی کرتے رہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان

پڑھیں:

سہیل آ‌فریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا حلف اٹھا لیا

پشاور: خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آ‌فریدی نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبرپختونخوا **فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں انہیں حلف دلایا۔
تقریب حلف برداری میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، پاکستان تحریک انصاف کے قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان، آئی جی پولیس، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
یہ حلف برداری پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر عمل میں آئی، جہاں چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے فیصلہ دیا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا بدھ کو سہیل آ‌فریدی سے حلف لیں۔ عدالت نے واضح کیا تھا کہ اگر گورنر نے یہ کام نہیں کیا تو اسی روز اسپیکر کو یہ ذمہ داری سونپی جائے گی۔
یاد رہے کہ دو روز قبل سہیل آ‌فریدی کو خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں90 ارکان کی حمایت سے وزیراعلیٰ منتخب کیا گیا تھا، جبکہ اس موقع پر اپوزیشن نے واک آؤٹ کر کے احتجاج کیا تھا۔ اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کا پہلا کام; علی امین گنڈاپور کے  اہم عہدیدار ہٹا دیئے
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدے کا حلف اٹھالیا
  • سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا حلف اٹھالیا، تقریب  میں  گورنر کیخلاف نعرے
  • سہیل آ‌فریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا حلف اٹھا لیا
  • خیبرپختونخوا کے نئے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
  • سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا
  • سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • نومنتخب وزیراعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی آج گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائیں گے
  • نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیا جائے: اسپیکر کے پی اسمبلی کی گورنر کو سفارش