سہیل آفریدی کا پہلا کام; علی امین گنڈاپور کے اہم عہدیدار ہٹا دیئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
سٹی42: اڈیالہ جیل سے عمران خان کے حکم پر وزیراعلیٰ بنائے گئے سہیل آفریدی نے حلف اٹھانے سے پہلے ہی وزیراعلیٰ ہاؤس میں اکھاڑ پچھاڑ کر دی۔
سہیل آفریدی کے حکم پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے اہم افسران عہدوں سےہٹا دیے گئے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ کا چارج محمد عابد مجید کے پاس تھا، جو آج ان سے واپس لے لیا گیا۔
آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر
گریڈ 18 کے احسن حیدر گوندل کو پی ایس او ون کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔
اس سے پہلےسہیل آفریدی نے چیف سکیورٹی آفیسر نجم الحسین کو بھی عہدے سے ہٹوا دیا تھا۔
تینوں عہدے آج بدھ کی رات تک خالی ہیں اور ان پر نئی تقرریاں تاحال عمل میں نہیں لائی گئیں۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں گورنر نے سہیل آفریدی سے حلف لیا ہے۔
دو روز قبل خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت اجلاس میں سہیل آفریدی خبیر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے، انہیں 90 اراکین صوبائی اسمبلی نے منتخب کیا تھا۔
یہ درخواست جے یو آئی کے رہنما اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن مولانا لطف الرحمان کی جانب سے دائر کی گئی تھی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، اس لیے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی قرار دیا جائے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار سہیل آفریدی کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے، کیونکہ بقول ان کے، جب ایک وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور ہی نہیں ہوا تو دوسرے کا انتخاب آئینی تقاضوں کے برخلاف ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں