گلگت میں دو روزہ صوبائی ہیلتھ کانفرنس جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
دو روزہ کانفرنس میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے کنٹری ہیڈ سیکریٹری ہیلتھ۔ ہیلتھ پروگرام کے زمہ داران کے علاوہ تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز( ڈی ایچ اوز) میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ( ایم ایس) اور صوبائی ہیلتھ مینیجرز شرکت کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان کے زیر اہتمام صوبے کی پہلی ہیلتھ کانفرنس جاری ہے۔ دو روزہ کانفرنس میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے کنٹری ہیڈ سیکریٹری ہیلتھ۔ ہیلتھ پروگرام کے زمہ داران کے علاوہ تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز( ڈی ایچ اوز) میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ( ایم ایس) اور صوبائی ہیلتھ مینیجرز شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس کا مقصد گلگت بلتستان میں صحت کے نظام کو مزید مضبوط۔ مؤثر اور پائیدار بنانا ہے۔کانفرنس میں شریک شرکاء اپنی کارکردگی، کامیابیوں، اقدامات، بہترین عملی مثالوں اور مستقبل کے لیے تجاویز دے رہے ہیں۔ کانفرنس کے اہم مقاصد میں بنیادی، ثانوی اور تیسرے درجے کی صحت کی خدمات کا جامع جائزہ، اچھی حکمرانی اور شفافیت کے فروغ، صحت کو تقویت دینے کے علاوہ عالمی بہترین طریقہ کار سیکھنے اور انہیں مقامی حالات کے مطابق اپنانا شامل ہے۔ ہیلتھ کانفرنس میں تحقیق پر مبنی پالیسی سازی، قلیل المدت اور اوسط المدت منصوبوں کی تیاری اور حکومتی تعلیمی اداروں، نجی شعبے، این جی اوز اور دیگر شراکت داروں کے درمیان تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہو رہی ہے۔ کانفرنس کے اختتامی سیشن میں پالیسی و منصوبہ بندی کا روڈ میپ اور کانفرنس اعلامیہ، ایکشن پلان جاری کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کانفرنس میں
پڑھیں:
پنجاب: دفعہ 144 میں توسیع‘ 30 ٹی ایل پی کارکنوں کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
لاہور؍ حافظ آباد (نامہ نگار +خبر نگار+ نیوز رپورٹر+ نمائندہ نوائے وقت) انسداد دہشتگری عدالت کے جج عرفان حیدر نے تحریک لبیک کے 30 کارکنوں کو 11 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ۔ تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ مذہبی جماعت کے کارکنوں نے تھانہ شاہدرہ پر حملہ کیا، 20 پولیس اہلکاروں سمیت 44 افراد کو زخمی ہوئے۔ مشتعل ملزمان تھانہ شاہدرہ پر فائرنگ بھی کرتے رہے اور پولیس سٹیشن کے سامنے کھڑی گاڑیوں کو جلا دیا، علاوہ ازیں حافظ آباد سٹی پولیس نے جھاریانوالہ کے قریب مبینہ طو رپر غیر قانونی ریلی نکال کر نعرہ بازی کرنے اور فائرنگ کے الزام میں تحریک لبیک کے سابق امیدوار صوبائی اسملی عثمان خظرمانگٹ سمیت 25 سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 یوم کی توسیع کر دی۔ لاہور سے گرفتار افراد کی تعداد685 ہوگئیمحکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر جمعہ 24 اکتوبر تک دفعہ 144 کے تحت پابندی میں توسیع کی گئی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ دفعہ 144 کے تحت چار یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔ اسی طرح پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔