سٹی42:   پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا حکومت نے آج پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان کی نیوز کانفرنس میں بہت سیدھے الفاظ میں بیان کی گئی شکایات کا کوئی اثر نہیں لیا اور اس کے بالکل برعکس عمل کرتے ہوئے 9 مئی  2023 کو ریاست کے اداروں اور قومی علامات پر پر تشدد حملوں کے مقدمات کے خاتمے کی منظوری دے دی ہے۔

سہیل آفریدی کی کابینہ نے 9 مئی کو  پاکستان کے ریاستی اداروں، بشمول ریڈیو پاکستان پشاور پر حملوں اور مردان مین قومی علامت کرنل شیر خان کے مجمسہ کو توڑنے پھوڑنے سمیت متعدد سنگین جرائم کے مقدمے ختم کر دینے کی منظوری دی اور "نو مئی کو  تشدد کے واقعات"  کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دی۔

جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا

پشاور میں ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمان خیل نے سہیل آفریدی کی کابینہ کے اجلاس کے بعد  نیوز چینل کے نمائندہ کو بتایا ، " صوبائی کابینہ اجلاس میں 9 مئی کیسز کے خاتمے کی منظوری دے دی گئی ہے اور  صوبائی کابینہ کی منطوری ملنے کے بعد اب  51 مقدمات میں ریاست دستبردار ہوگی۔"

ایڈووکیٹ جنرل ک شاہ فیصل اتمان خیل نے بتایا," 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ "

اس سال اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا اسمارٹ فون کونسا ہے؟

نو مئی 2023 کو پاکستان پر سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں  انتہائی  خوفناک منظم حملے کئے گئے تھے، پنجاب میں ان حملوں میں ملوث  افراد کے خلاف فوراً ہی قانونی کارروائی کا آغاز ہو گیا اور  10 مئی 2023 سے ہی گرفتاریاں شروع ہو گئیں، ڈھائی سال کے دوران پولیس نے ہزاروں گھنٹے پر مشتمل تحقیقات کے ساتھ ان مقدمات کی پیروی کرتے ہوئے درجنوں  مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا اور عدالتوں نے ان کو قرار واقعی سزائین سنائیں۔ 

قائد اعظم ٹرافی کا فائنل؛ کراچی بلوز نے 218 رنز سے سیالکوٹ کو مات دیدی

نو مئی 2023 کے حملوں میں سب سے زیادہ جانی نقصان پشاور اور خیبر پختونخوا کے شہروں مین ہوا تھا۔ خیبر پختونخوا میں ان حملوں کے وقت بھی پی ٹی آئی کی صوبائی ھکومت تھی، اس کے بعد بھی اب تک پی ٹی آئی کی ہی حکومت رہی، پی ٹی آئی کی ھکومت نے ایک بھی مقدمہ کو عدالت کے فیصلہ تک نہیں پہنچایا، آج سہیل آفریدی کی کابینہ نے  51 سنگین جرائم کے مقدمات ختم کرنے کی ہی منطوری دے دی۔

 خیبر پختونخوا حکومت کے اٹارنی جنرل نے بتایا کہآج کابینہ کے اجلاس وزیر اعلیٰ نے انہیں خصوصی طور پر طلب کیا تھا۔

Currency Exchange Rate Friday December 05, 2025

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل نے 51 مقدمات واپس لینے کی سفارشات کابینہ کے اجلاس میں پیش کیں، پی ٹی آئی  کےرہنماؤں اور کارکنوں کو   9 اور 10 مئی  کو ہونے والے حملوں کے چشم دید گواہ پولیس اہلکاروں اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی تحقیقات اور دستیاب ویژیول شواہد کی بنیاد پر مقدمات میں ملزم نامزد کیا گیا تھا۔  ان مقدمات کا اب تک عدالت میں پہچنچنا ہی ممکن نہین ہوا۔ ان مقدمات میں سزا کی صورت میں پی ٹی آئی کے متعدد ارکان اسمبلی اور سینئیر رہنماؤں قید کی سزاؤں اور  سیاست کے لئے نااہل ہونے کا  خدشہ ہے۔

سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعہ 05 دسمبر ، 2025

Waseem Azmet.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا پی ٹی ا ئی کی کی منظوری

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن