آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 313 رنز کا ہدف دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ 2025، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

کولمبو کے آر پریماداس اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے بارش کے باعث کھیل کے 2 گھنٹے ضائع ہوئے جس کے نتیجے میں میچ 50 کی بجائے 40 اوورز کا کردیا گیا۔

کھیل پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے دوبارہ شروع ہوا۔

میچ کے آغاز کے فوری بعد ہی بارش نے میدان میں مداخلت کی جب صرف 2 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا تھا۔ پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن جلد ہی بارش نے کھلاڑیوں کو واپس ڈریسنگ روم بھیج دیا۔

بارش سے قبل ہی پاکستان کو ایک شاندار کامیابی حاصل ہوئی تھی جب فاطمہ نے جنوبی افریقہ کی اوپنر تسمین برِٹس کو صفر پر آؤٹ کر دیا تھا۔ برٹس، فاطمہ کی آؤٹ سوئنگ گیند پر نتالیا پرویز کے ہاتھوں پہلی سلپ میں کیچ ہوئیں۔ اس وقت جنوبی افریقہ کا اسکور صرف 6 رنز پر ایک وکٹ تھا۔

تاہم بعد میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بہت اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 40 اوورز میں وکٹوں پر رنز بناکر پاکستان کے لیے ایک مشکل ٹارگٹ سیٹ کیا۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کی مشکلات اور بارش کا اثر

یہ میچ پاکستان کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ گزشتہ دونوں میچز انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف بارش کی نذر ہو چکے ہیں جس کے باعث قومی ٹیم پوائنٹس حاصل نہ کر سکی۔

اب سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اس میچ میں فتح ناگزیر ہے اگرچہ اب بھی امکانات کم ہیں۔

مزید پڑھیے: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار: ویمنز ورلڈ کپ کے میچ میں بھی بھارتی کپتان کا پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے گریز

فاطمہ ثنا کی بولنگ فارم پاکستان کے لیے ایک روشن پہلو ہے جو اب تک ٹورنامنٹ میں 9 وکٹیں حاصل کر چکی ہیں اور اوسط محض 16 ہے۔

بارش کے باعث پاکستان کو میچ سے قبل اپنی پریکٹس سیشن بھی انڈور وینیو پر منتقل کرنا پڑا جو کولمبو کے سنہالی اسپورٹس کلب کے قریب واقع تھا۔

پہلے بھی آمنا سامنا ہوچکا

ورلڈ کپ سے قبل کولمبو میں کھیلے گئے ایک وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل ستمبر میں لاہور میں کھیلی گئی ہوم سیریز میں بھی پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے گنوائی تھی۔

مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقی اوپننگ بیٹر نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

جنوبی افریقی ٹیم نے کولمبو میں اپنے آخری بارش سے متاثرہ میچ میں سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جو کہ صرف 20 اوورز پر مشتمل تھا۔

جنوبی افریقہ کی احتیاط اور عزائم

جنوبی افریقہ کی فاسٹ بولر ماساباتا کلاس نے میچ سے قبل کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے اور انہیں تر نوالہ نہیں سمجھا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں میدان میں جا کر یہ نہیں سوچنا کہ یہ آسان میچ ہے بلکہک ہمیں اپنے بنیادی اصولوں پر قائم رہنا ہوگا جیسا کہ ہم شروع سے کرتے آئے ہیں۔

پاکستان ویمن ٹیم

عمیمہ سہیل، منیبہ علی، سدرہ آمین، عالیہ ریاض، نتالیہ پرویز، فاطمہ ثنا (کپتان)، سدرہ نواز (وکٹ کیپر)، رمین شمیم، ڈیانا بیگ، نشرا سندھو، سعدیہ اقبال۔

جنوبی افریقہ ویمن ٹیم

لورا وولفارڈٹ (کپتان)، تسمین برٹس، سونے لیوس، میریزان کیپ، اینری ڈرکسن، کلوی ٹرایون، نادین ڈی کلرک، کارابو میسو (وکٹ کیپر)، نونڈومیسو شانگاسی، آیابونگا کھاکا، نونکولولیکو ملابا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان خواتین بمقابلہ جنوبی افریقہ پاکستان ویمنز ٹیم ویمنز ورلڈ کپ 2025.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ویمنز ٹیم ویمنز ورلڈ کپ 2025 جنوبی افریقہ کی پاکستان کے لیے ویمنز ورلڈ کپ پاکستان کو میچ میں

پڑھیں:

برفباری اور بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

 علی رامے : محکمہ موسمیات کی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی ہے، 5 دسمبر تک پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کے امکانات ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے میدانی اضلاع لاہور، گجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، لیہ، کوٹ ادو، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور خانپور میں دھند و سموگ کی صورتحال برقرار رہے گی۔ 

لاہور میں گل داؤدی نمائش کا آغاز  

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی ہے، ممکنہ بارشوں سے سموگ میں کمی کے امکانات ہیں، سموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں ۔

پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے، شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کسان اپنی سرگرمیوں کو موسم کی صورتحال کے مطابق ترتیب دیں۔ 

نئے ٹریفک قوانین، لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور اہم خبر

دوران سفر فوگ لائیٹس کا استعمال کریں، ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  •  ڈیجیٹل اثاثوں کو باضابطہ نگرانی کے دائرے میں لانا ناگزیر، وزیر خزانہ
  • جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے دوران ویرات کوہلی کا ’ناگن ڈانس‘، ویڈیو وائرل
  • پینگوئنز کا وجود خطرے میں، جنوبی افریقہ میں 60 ہزار ہلاکتیں، وجہ کیا ہے؟
  • برفباری اور بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • ملک میں بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا ہنگامی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری
  • خیبر پختونخوا میں آج اور کل بارش کا امکان، الرٹ جاری
  • شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان، شدید دھند کی توقع
  • فیفا ویمنز یورو چیمپیئن شپ 2029 کی میزبابی جرمنی کو مل گئی، حتمی اعلان
  • جنوبی افریقا نے بھارت کو 4وکٹوں سے شکست دے دی
  • جنوبی افریقہ نے بھارت کو شکست دے کر ون ڈے سیریز برابر کردی