پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔

پاکستان کے اب تک 9 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں، قومی ٹیم نے ٹیسٹ کے دوسرے دن 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تھا۔

اس سے قبل امام الحق 17، بابر اعظم 16، محمد رضوان 19  اور کپتان شان مسعود 87 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔ میچ میں عبداللہ شفیق 57، شاہین شاہ آفریدی صفر، آغا سلمان 45, سعود شکیل 66 اور ساجد خان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے پہلے روز 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز اسکور کرلیے

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

پاکستان کے 267 رنز کا ہدف مکمل کیے بغیر جنوبی افریقہ کے تمام کھلاڑی 174 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد پاکستان نے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ

پڑھیں:

سردیوں کی آمد کیساتھ سولر پینلز سستے ہوگئے؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

ویب ڈیسک: ملک میں موسم سرما کا آغاز ہو چکا ہے جو روایتی طور پر سولر مارکیٹ کا آف سیزن سمجھا جاتا ہے مگر اس کے باوجود ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی ہے کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے،  مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ 

ڈائریکٹر رینرجی شرجیل احمد سلہری کے مطابق موجودہ حالات میں سولر پینلز کی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی نہیں ہوئی بلکہ تقریباً 10 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

لاہور میں گل داؤدی نمائش کا آغاز  

 دوسری جانب پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے سینیئر وائس چیئرمین حسنات خان کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کوئی بڑا اضافہ نہیں ہوا۔

ان کے مطابق صرف 3 سے 4 روپے فی واٹ کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو مارکیٹ کے نارمل اتار چڑھاؤ کا حصہ ہے اور اس سے کسی بڑے بحران یا نمایاں مہنگائی کا تاثر نہیں لینا چاہیے۔

اگرچہ بین الاقوامی مارکیٹ میں کبھی کبھار شپنگ لاگت یا ڈالر ریٹ میں ہلکی سی تبدیلی دیکھنے میں آتی ہے مگر مجموعی طور پر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتیں اس وقت خاصی حد تک مستحکم ہیں۔

نئے ٹریفک قوانین، لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور اہم خبر

عالمی سپلائی چین میں ایسی کوئی بڑی رکاوٹ موجود نہیں جو اچانک قیمتوں میں نمایاں اضافے کا سبب بنے اسی وجہ سے مارکیٹ ایک متوازن سطح پر چل رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیز: آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 511 رنز بناکر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی
  •   آج کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی ، اداروں اور سیاسی قیادت کا ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہنا افسوسناک ہے، بیرسٹر گوہر
  • جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے دوران ویرات کوہلی کا ’ناگن ڈانس‘، ویڈیو وائرل
  • پینگوئنز کا وجود خطرے میں، جنوبی افریقہ میں 60 ہزار ہلاکتیں، وجہ کیا ہے؟
  • گوجر خان، شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق
  • سردیوں کی آمد کیساتھ سولر پینلز سستے ہوگئے؟ خریداروں کیلئے اہم خبر
  • ایشیز: اسٹارک کے 6 شکار، انلگش ٹیم 334 رنز پر آل آؤٹ
  • پشاور: گھر میں گیس سلنڈر دھماکا، 4 افراد زخمی
  • ایشیز: دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری
  • جنوبی افریقہ نے بھارت کو شکست دے کر ون ڈے سیریز برابر کردی