کینسر کی متعدد اقسام کی تشخیص کیلئے تیار نئے ٹیسٹ سے متعلق اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
کینسر کی 50 سے زائد اقسام کی تشخیص کے لیے بنائے گئے بلڈ ٹیسٹ (جو کہ فی الحال این ایچ ایس کے زیر آزمائش ہے) نے دو تہائی کے قریب کیسز کی درست تشخیص کرلی۔
گیلیری ٹیسٹ (جو کہ سالانہ کی بنیادوں پر کیا جا سکتا ہے) خون میں کینسر خلیوں کے چھوڑے ہوئے ڈی این اے کے ٹکڑوں کی نشان دہی کرتا ہے اور اکثر بیماری کی نشان دہی علامات ظاہر ہونے سے قبل ہی کر دیتا ہے۔
پاتھ فائنڈر 2 نامی اس امریکی ٹرائل میں دکھایا گیا کہ خون کا یہ ٹیسٹ صحت مند افراد میں کینسر کے امکانات کو کم کرنے اور ابتدائی مرحلے میں تشخیص کی درستی کو دکھاتا ہے۔
ٹرائل میں شریک آزمائش افراد (جن کے خون میں ’کینسر کی کوئی علامت‘ تھی) کے 61.
اس ٹیسٹ نے ٹرائل میں 92 فی صد کیسز میں کینسر کے بنیادی عضو یا بافتوں کی نشان دہی کی، جس سے مزید تشخیصی عمل کے لیے وقت اور وسائل بچائے جا سکیں گے۔
ٹرائل میں تشخیص ہونے والے نصف سے زیادہ (53.5 فی صد) نئے کینسر کے کیسز پہلی اور دوسری اسٹیج کے تھے جبکہ تشخیص ہونے والے دو تہائی سے زیادہ کیسز (69.3 فی صد)پہلی سے تیسری اسٹیج کے تھے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
موسم سرما کیلئے سکولوں کے نئے اوقات کار تیار
محکمۂ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسمِ سرما کے لیے سکولوں کا نیا ٹائم ٹیبل تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق اوقاتِ کار میں تبدیلی کی منظوری کے لیے سمری وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے، نئے شیڈول کے تحت سکول صبح ساڑھے 8 بجے شروع اور دوپہر اڑھائی بجے چھٹی ہوا کرے گی۔محکمہ ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سکولوں میں ہفتے کی تعطیل کو برقرار رکھا گیا ہے، وزیرِ اعلیٰ کی منظوری کے بعد نئے اوقاتِ کار کا اطلاق 20 اکتوبر سے ہوگا۔