سعودی فرمانروا کی جانب سے 200 شہریوں کو اعضا عطیہ پر خصوصی اعزازات دینے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض سے ایک نہایت قابلِ ستائش خبر، خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے انسانی ہمدردی کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اعضا عطیہ کرنے والے 200 سعودی شہریوں کو “کنگ عبدالعزیز میڈل (تھرڈ کلاس)” سے نوازنے کی منظوری دے دی۔
یہ اقدام اُن افراد کے لیے اعزاز ہے جنہوں نے اپنی زندگیوں سے بڑھ کر دوسروں کو زندگی دینے کا عمل سرانجام دیا۔ سعودی عرب میں 2024 کے دوران اعضا عطیہ کرنے کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جو اب بڑھ کر 4.
فی الوقت مملکت میں اعضا کی پیوندکاری کے 31 مراکز فعال ہیں، جن میں سے 55 فیصد گردوں کی پیوندکاری کے لیے مخصوص ہیں۔ علاوہ ازیں، جگر، دل، پھیپھڑوں، لبلبہ اور آنتوں کی پیوندکاری کے لیے بھی خصوصی مراکز کام کر رہے ہیں — جو مملکت کے صحت کے نظام میں ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
کراچی:شہر قائد میں ہل پارک کے اطراف پہاڑی علاقے کو کاٹ کر کی جانے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف رات گئے بڑا آپریشن کیا گیا جس میں ہیوی مشینری کی مدد سے متعدد تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شروع ہونے والی اس کارروائی کے دوران متنازعہ پلاٹ پر بنی باؤنڈری وال سمیت کئی غیرقانونی ڈھانچے گرا دیے گئے۔ کارروائی ڈائریکٹر انکروچمنٹ شیر علی کی نگرانی میں محکمہ لینڈ کے عملے نے انجام دی۔
ترجمان کے ایم سی کے مطابق ہل پارک کے اطراف سے تمام غیرقانونی تعمیرات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور علاقے کو تجاوزات سے مکمل طور پر صاف کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب میئر کراچی نے سیکریٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو خط لکھ کر پلاٹ نمبر 39 جی فور بلاک 6 کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ پلاٹ کے حوالے سے پی ای سی ایچ ایس کی جانب سے لیز دینے کے دعوے سامنے آ رہے ہیں جس پر مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ سرکاری و محفوظ علاقوں پر قبضے کی کسی بھی کوشش کو روکا جا سکے۔