سعودی عرب نے پاکستان کو 3ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کی مدت میں پھر توسیع کردی
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض: سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کر دی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ نے 3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کی ہے۔ سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کی مدت آج ختم ہو رہی ہے۔
سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود ہیں۔سعودی عرب نے 2021 میں پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کا ڈیپازٹ فراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی مدت
پڑھیں:
ترکیہ کے بغیر پائلٹ طیارے نے فضائی ہدف تباہ کرکے تاریخ رقم کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے پہلے بغیر پائلٹ لڑاکا طیارے کِزل ایلما نے عالمی سطح پر تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار گک دوغان ائر ٹو ایئر میزائل کو جٹ طیارے کے ہدف پر کامیابی سے فائر کیا۔ دفاعی کمپنی بائیکر نے بتایا کہ میزائل نے ہدف کو ایسلسان کے تیار کردہ موراد ریڈار کی مدد سے نشانہ بنایا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ ترکیہ کے قومی جنگی پلیٹ فارم نے مقامی طور پر تیار شدہ میزائل کو ملکی ریڈار کی گائیڈنس میں فضائی ہدف پر داغ کر کامیابی حاصل کی۔