اسرائیل راہداری کھولے، غزہ میں انسانی امداد کی اشد اور فوری ضرورت ہے؛ فرانس
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے غزہ کے لیے فوری طور پر راہداری کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت فوری انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے اور یہ لاکھوں زندگیوں کا سوال ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر نے اسرائیل سے یہ مطالبہ سلووینیا کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا جہاں وہ آج کل سرکاری دورے پر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ راہداری کا کھلنا اب ناگزیر ہوچکا۔ سرحد پر خوراک کا ڈھیر غزہ میں داخلے کی اجازت کے منتظر ہیں۔ بچے بھوک سے مر رہے ہیں لیکن خوراک کو داخلے کی اجازت نہں دی جا رہی ہے۔
فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ غزہ جنگ بندی کے بعد بھی وہاں صورتحال اب بھی نہایت نازک ہے۔ ہم اپنے یورپی، عرب اور امریکی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ انسانی امداد، خوراک اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے راستے فوری طور پر دوبارہ کھولے جائیں۔
انھوں نے کہا کہ فرانس فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کے لیے ہر ممکن سفارتی اور عملی کوششوں میں شریک رہے گا کیونکہ وہاں کی آبادی جنگ، بھوک اور محاصرے کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہے۔
یاد رہے کہ اقوامِ متحدہ اور دیگر اعالمی مدادی تنظیمیں خبردار کرچکی ہیں کہ غزہ میں امدادی سامان ختم ہونے کے قریب ہے اور مستقل جنگ بندی کے بغیر شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بنگلہ دیش میں پاکستان کے نئے تعینات ہائی کمشنر کی مشیر برائے خوراک سے ملاقات
بنگلہ دیش میں پاکستان کے نئے تعینات ہائی کمشنر عمران حیدر نے مشیر برائے خوراک و زمین علی امام مجمدر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران مشیرِ خوراک نے پاکستانی ہائی کمشنر کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور پاکستان سے چاول کی درآمد سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیے: ڈھاکا: تھرڈ میڈ اِن پاکستان ایگزیبیشن کا آغاز، دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم
یاد رہے کہ 14 جنوری 2025 کو پاکستان سے دو لاکھ میٹرک ٹن چاول کی سرکاری سطح پر درآمد کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے تھے۔
علاقائی رابطوں پر زورمشیر علی امام مجمدر نے خطے میں تجارتی روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عبوری حکومت کے تحت اب کراچی بندرگاہ سے کارگو جہاز براہِ راست چٹّوگرام پورٹ پہنچ رہے ہیں، جس سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ براہِ راست راستہ اپنانے سے وقت اور اخراجات دونوں میں کمی آئی ہے جو پہلے تیسرے ممالک کے ذریعے درآمدات کے باعث بڑھ جاتے تھے۔
دوطرفہ تعلقات کے استحکام پر اتفاقیہ بھی پڑھیے: ڈھاکا: برطانوی ہائی کمشنر کی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ملاقات
ہائی کمشنر عمران حیدر نے مشیرِ خوراک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں برادر ممالک عوامی فلاح اور اقتصادی ترقی کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔
ملاقات میں پاکستان ہائی کمیشن ڈھاکہ کے پولیٹیکل کاؤنسلر کامران ڈونگل، وزارتِ خوراک کے سیکریٹری محمد مسعود الحسن اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش ڈھاکا سفیر