Express News:
2025-10-20@19:08:25 GMT

ٹِک ٹاک نے کروڑوں پاکستانی ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT

ٹک ٹاک (TikTok)نے سنہ 2025ء کی دوسری سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کر دی ہے جو صارفین کے لیے ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول کی فراہمی کے لیےٹک ٹاک کے مسلسل عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ اپریل سے جون 2025 کے درمیانی عرصے کے اعداد و شمار پرمشتمل یہ رپورٹ اُن فعال اقدامات کی تفصیل فراہم کرتی ہے جو ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کانٹینٹ کی نشاندہی اور اسے حذف کرنے کے لیے اختیار کیے تاکہ اپنی عالمی کمیونٹی کے لیے ایک مثبت تجربہ یقینی بناسکے۔

سَنہ 2025 کی دوسری سہ ماہی کے دوران ٹک ٹاک نے پاکستان میں مجموعی طور پر 25,448,992 ویڈیوز کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر حذف کیں۔ اس طرح، پاکستان میں فعال انداز میں کانٹینٹ ہٹانے کی شرح 99.

7 فی صد رہی جبکہ حذف شدہ ویڈیوز میں سے 96.2 فیصد ویڈیوز اپلوڈ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہٹا دی گئیں۔

اس سہ ماہی کے دوران،عالمی سطح پر، ٹک ٹاک نے مجموعی طور پر 189ملین  ویڈیوز حذف کیں، جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیے گئے کل کانٹینٹ کا تقریباً 0.7فیصد بنتی ہیں۔حذف کی گئی  ویڈیوز میں سے163,962,241 ویڈیوزخودکار ٹیکنالوجیز کی نشاندہی پرحذف کی گئیں جبکہ7,457,309  ویڈیوز مزید جائزے کے بعد دوبارہ بحال کر دی گئیں۔ فعال انداز میں کانٹینٹ کوحذف کرنے کی شرح 99.1 فیصد رہی، اور  اور اُن میں 94.4 فیصد نشان زدہ کانٹینٹ کو پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر حذف کر دیا گیا۔  ٹک ٹاک کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے، اس سہ ماہی میں، پلیٹ فارم نے76,991,660 جعلی اکاؤنٹس حذف کیے اور مزید 25,904,708ایسے اکاؤنٹس بھی حذف کیےگئے جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ 13 سال سے کم عمر صارفین کے تھے۔

اس رپورٹ سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر حذف کی گئیں ویڈیوز کا ایک بڑا حصہ -یعنی 30.6 فی صد-ایسے حساس یا بالغ کانٹینٹ پر مشتمل تھا جو ٹک ٹاک کی پالیسیوں کے مطابق نہیں تھا۔ اس کے علاوہ 14.0 فی صد ویڈیوز نے پلیٹ فارم کے حفاظتی اور شائستگی کے معیار کی خلاف ورزی کی، جبکہ 6.1 فی صد ویڈیوز رازداری اور سیکیورٹی سے متعلق ہدایات کے برخلاف تھیں۔

مزید برآں، حذف کی گئیں45.0 فی صد ویڈیوز کو غلط معلومات (misinformation) کے طور پر رپورٹ کیا گیا تھا اور 23.8 فی صد ویڈیوز ایڈیٹ کردہ میڈیا یا مصنوعی ذہانت AI سے تیار کردہ کانٹینٹ پر مشتمل تھیں۔

کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ کا باقاعدہ اجراء ٹک ٹاک پر کانٹینٹ اور اکاؤنٹس کے خلاف کی گئی کارروائیوں کی نوعیت اور پیمانے کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور مکمل شفافیت کے حوالے سے ٹک ٹاک کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

سنہ2025ء کی پہلی سہ ماہی کی تفصیلی رپورٹ جاننے اور ٹک ٹاک کی کانٹینٹ سے متعلق گائیڈلائنز، ٹولز اور پالیسیوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ٹک ٹاک کےٹرانسپیرنسی سینٹرکا وزٹ کیجیے جو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سہ ماہی ٹک ٹاک ٹاک نے کے لیے

پڑھیں:

کراچی: سہراب گوٹھ  پر گوداموں سے کروڑوں کا اسمگل شدہ مال برآمد

کراچی:

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ اور سندھ رینجرز نے سہراب گوٹھ  پر کارروائی میں 3 کروڑ 26 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد کرلیں۔

جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت الآصف اسکوائر سے ملحقہ گوداموں پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران مختلف برانڈز کے اسمگل شدہ سگریٹس کے 8509 ڈنڈے، مختلف برانڈز کے 1829پیکٹس انڈین گٹکا، 327 انڈین نسوار کے پیکٹس اور ایرانی خوردنی تیل کی 92 بوتلیں برآمد کی گئیں۔

حکام نے مقدمہ درج کرکے اسمگل شدہ تمام اشیاء کو ضبط کرلیا، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹک ٹاک نے پاکستان میں مزید ڈھائی 2 کروڑ ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں
  • قومی کرکٹر کے ساتھ کروڑوں کا کار فراڈ، شوروم مالک پر سنگین الزامات
  • یونائٹیڈ جنرنلسٹس فورم جدہ کے چیئرمین جہانگیر خان کی یوم پیدائش کی سالگرہ کی تقریب بزنس کمیونٹی اور صحافی برادری بڑی دھوم دھام سے منائی
  • کراچی میں کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد
  • کراچی: کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد، 2 ملزمان گرفتار
  • یونان : ٹریفک حادثے میں 2 پاکستانی جاں بحق‘ متعدد زخمی
  • کراچی: سہراب گوٹھ  پر گوداموں سے کروڑوں کا اسمگل شدہ مال برآمد
  • کینیڈا؛ اسلامک سینٹر کے بانی رکن کو مسجد کے قریب قتل کردیا گیا
  • کینیڈا میں مسجد کے قریب اسلامک سینٹر کے رہنما قتل