کراچی: پولیس مقابلے میں گرفتار ہونے والے ملزمان برمی گینگ کے کارندے نکلے
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
کراچی:
پاکستان بازار پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے بعد زخمی و گرفتار ہونے والے ملزمان برمی گینگ کے کارندے نکلے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عمران ولد زبیر راحیل اور بلال کے ناموں سے ہوئی، ملزمان سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل 4 روز قبل اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی۔
واردات کا مقدمہ الزام نمبر529/2025 بجرم دفعہ 392/397/34 پاکستان بازارتھانے میں درج ہے۔
موٹرسائیکل چھیننے کے بعد ملزمان نے سیکٹر 15D میں روڈ کنارے موجود لڑکوں سے موبائل فونزچھینے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
گرفتارملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغازکردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔
پیرآباد پولیس نے مگسی محلہ میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم غلام مصطفیٰ ولد مولا بخش کو مقابلے کے بعد گرفتار کرکے غیرقانونی پستول برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور پہلے بھی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اے این ایف کی کارروائیاں: ملک کے مختلف شہروں سے منشیات برآمد، متعدد ملزمان گرفتار
---فائل فوٹواینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، مختلف شہروں سے متعدد ملزمان گرفتار کرلیے جبکہ منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
اے این ایف کے ترجمان کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ریاض جانے والے مسافر کے سامان سے تقریباً 2 کلو نشہ آور گولیاں جبکہ طارق روڈ کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے ڈیڑھ کلو منشیات برآمد ہوئی۔
صوبہ پنجاب میں کارروائیاں
اے این ایف کے ترجمان کے مطابق لاہور کینال روڈ پر کوریئر دفتر میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے ایک پارسل سے ایک کلو منشیات برآمد کی، چکلالہ میں کوریئر کے دفتر میں امریکا سے آنے والے پارسل میں موجود کھلونوں سے 14 گرام ویڈ ملی جبکہ چناب ٹول پلازہ کے قریب ایک خاتون سے ساڑھے 4 کلو سے زائد منشیات برآمد کی ہے۔
اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اٹک کامرہ روڈ کے قریب گاڑی سے ڈھائی کلو ہیروئن اور 2 کلو آئس برآمد کر کے افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسی طرح ہزارہ ایکسپریس وے پر گاڑی سے منشیات برآمد ہونے پر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
کوئٹہ لک پاس ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 5 کلو منشیات برآمد ہوئی جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
اے این ایف کی کارروائی کے دوران ویسٹرن بائی پاس ہزار گنجی سے 86 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی ہے۔