کراچی:

بوٹ بیسن پولیس نے حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی وارداتوں میں ملوث مطلوب و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ساؤتھ پولیس کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا جو کہ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت طلال افسر عرف میجر ظفر ولد محمد افسر صدیقی اور امام بخش ولد صادق کے نام سے کی گئی جبکہ ملزمان کے قبضے سے 2 پستول 30 بور، لوڈ میگزین و گولیاں، ایک لگژری گاڑی، 4 وائر لیس واکی ٹاکی سیٹس، 3 بلٹ پروف جیکٹس اور 4 موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان کے ماطبق گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ وہ جعلی میجر بن کر اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

ملزمان نے مدعی تاج الدین سے 2 اقساط میں 80 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے جس کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں درج ہے جبکہ ملزمان بوٹ بیسن تھانے میں درج ایک مقدمے میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزم طلال افسر عرف میجر ظفر (جعلی) اس سے قبل سپر مارکیٹ اور گلشن اقبال تھانوں میں میں درج مقدمات میں اشتہاری بھی قرار دیا جا چکا ہے جبکہ بوٹ بیسن پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مزید مقدمات بھی درج کیے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شارٹ ٹرم کڈنیپنگ بوٹ بیسن میں ملوث

پڑھیں:

کراچی، پولیس کے ساتھ مختلف علاقوں میں مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک

کراچی:

پولیس کے ساتھ مختلف علاقوں مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا اور زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں پولیس اور ملزمان  کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی گرفتار ملزم کی شناخت 20 سالہ صاحب خان اور دوسرے گرفتار ملزم کی شناخت اللہ نور کے نام سے ہوئی اور پولیس نے گرفتار ملزمان سے 2 پستول، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

ترجمان نے بتایا کہ زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

ادھر گلشن اقبال بلاک 5 میں پولیس کو گھر میں ڈاکوؤں کے داخل ہونے کی اطلاع ملی، جس پر پولیس نے گھر کا محاصرہ کیا اور اسی دوران ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران ایک ملزم مارا گیا جبکہ دوسرا ساتھی گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے دو ساتھی کرولا گاڑی میں فرار ہوگئے، پولیس نے فرار ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کردیا ہے جبکہ گرفتار اور ہلاک ملزم کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: پولیس مقابلے میں گرفتار ہونے والے ملزمان برمی گینگ کے کارندے نکلے
  • کراچی: مختلف علاقوں سے جرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، بلٹ پروف جیکٹس اور اسلحہ برآمد
  • کراچی، شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی، پولیس کے ساتھ مختلف علاقوں میں مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک
  • ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان گرفتار
  • کراچی میں مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف
  • کراچی میں تین پولیس مقابلے، 4 زخمی ڈاکوؤں سمیت 5 گرفتار
  • پنجاب،پرتشدد احتجاج میں ملوث گرفتار ملزمان کی تعداد 5600سے زائد ہوگئی
  • کوئٹہ، ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی افسر کو گرفتار کر لیا گیا