وزیر مملکت برائے داخلہ، طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت جن چیلنجز سے گزر رہا ہے، ان کے پیش نظر ہمیں ایسی قیادت اور سوچ کی ضرورت ہے جو بالغ نظری اور قومی مفاد کو ترجیح دے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کی موجودہ قیادت اور مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (TLP) کے طرز سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک مزید غیر سنجیدہ اور جذباتی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے دی جانے والی بلٹ پروف گاڑیوں کو ناقص قرار دے کر واپس کر دیا، حالانکہ یہی گاڑیاں دیگر وزرا بھی استعمال کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بلٹ پروف گاڑی کی قیمت تقریباً 10 کروڑ روپے ہے اور یہ گاڑیاں وفاقی حکومت نے قومی وسائل سے فراہم کی تھیں، لیکن صوبائی حکومت نے انہیں سیاسی مسئلہ بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ کو گاڑیوں کا ماڈل پسند نہیں تھا تو وہ اپنی ذاتی گاڑی پیش کر دیتے۔ اس رویے سے نہ صرف پولیس کی صلاحیت متاثر ہوئی بلکہ ان کی حفاظت کو بھی خطرے میں ڈال دیا گیا، جبکہ خود وزیراعلیٰ بلٹ پروف گاڑی میں سفر کرتے ہیں۔
افغانستان سے بات چیت کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کی تجاویز پر تبصرہ کرتے ہوئے طلال چوہدری نے واضح کیا کہ بین الاقوامی معاملات پر بات کرنا وفاق کا اختیار ہے، اور ایسی حساس باتوں پر صوبائی حکومت کو یکطرفہ اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کو سنجیدگی سے چلانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات مل سکیں۔
انہوں نے خیبر پختونخوا کے صحت کے نظام پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ ہمارے اسلام آباد کے اسپتالوں میں علاج کے لیے آنے والے مریضوں کی بڑی تعداد خیبر پختونخوا سے ہوتی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں صحت کی سہولیات ناکافی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جسے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، وہ اسے عوام کی خدمت میں استعمال کرے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا انہوں نے

پڑھیں:

آرمڈ فورسز ملک کی بیک بون ہیں، کسی کو بھی کوئی حق نہیں کہ پاکستان کیخلاف بات کرے

سٹی 42 : وزیراعظم کے مشیر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے کہا ہے کہ پاکستان کا انٹرسٹ پہلے ہونا چاہیے، یہ ملک ہے تو سب کچھ ہے۔

سردار یاسر الیاس نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمڈ فورسز پاکستان کی بیک بون ہیں، ہم سب ایک پیج پر ہیں، ہم دن رات پاکستان کا امیج بنانے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی کوئی حق نہیں کہ پاکستان کے خلاف بات کرے۔ 

جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ یہاں سرمایہ آئے، اگر پورا دن ہم تنقید برائے تنقید کرتے رہیں گے اپنے ملک پر اپنی افواج پر جن کی اتنی قربانیاں ہیں تو وہ ساری محنت پھر ضائع ہو جاتی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا کے سرکاری اداروں میں بھرتیاں صرف ایٹا کے ذریعے کرنے کا فیصلہ
  • آرمڈ فورسز ملک کی بیک بون ہیں، کسی کو بھی کوئی حق نہیں کہ پاکستان کیخلاف بات کرے
  • خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے مقدمات ختم کرنے کی منظوری دے دی
  • امریکا،یورپ میں بھارتی شہریوں پرپابندی سےمودی حکومت پریشان
  • عمران خان سے ملاقات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا
  • خیبر پختون خوا میں گورنر راج؟
  • مزید گند کرنا ہے تو کے پی میں گورنر راج کیلئے تیار ہو جائیں: فیصل واوڈا
  • بلاول بھٹو کی خیبر پختونخوا حکومت کی صحت کارڈ اسکیم پر تنقید
  • اگر مزید گند کرنا ہے تو خیبر پختونخوا میں گورنر راج کےلیے تیار ہو جائیں، فیصل واوڈا کی پروگرام میں گفتگو
  • ذات پر مبنی مردم شماری پر حکومت کا جواب غیر سنجیدہ ہے، راہل گاندھی