Express News:
2025-10-21@14:50:50 GMT

پنجاب میں ٹریفک پولیس کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

لاہور:

پنجاب حکومت نے ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں کو ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ٹریفک کے دھوئیں میں کھڑے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا، سینئر افسران فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

ستھرا پنجاب کی تمام ٹیموں کو بھی لازمی ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے، سینیئر افسران کو نگرانی اور ماسک کی پابندی لازمی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پنجاب کے انتظامی و پولیس افسروں کی اہلسنت کے اکابرین سے ملاقات

لاہور (نیوز رپورٹر ) حکومت پنجاب کے انتظامی و پولیس افسران کی محکمہ داخلہ پنجاب میں اہل سنت وجماعت کے اکابرین سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اہل سنت و جماعت کی جانب سے علامہ سید مظفر شاہ قادری، مفتی محمد عابد مبارک المدنی، مفتی رفیع الرحمٰن نورانی، محمد عبد المصطفیٰ ہزاروی اور علامہ محمد اشرف گورمانی نے شرکت کی۔ انتظامیہ و پولیس کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری اوقاف پنجاب، سپیشل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی پولیس پنجاب اور متعلقہ سینیئر افسران نے ملاقات میں شرکت کی۔ اہم ملاقات کے دوران پنجاب میں مدارس و مساجد کی تنظیم اور دیکھ بھال بارے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ انتظامی افسران نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب صوبے میں کسی بھی مسجد کو بند کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ انتظامیہ نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت پنجاب کسی مسجد کو بند نہیں کریگی بلکہ صرف اْن مدارس کیخلاف کارروائی ہوگی جو کسی شرپسندی میں ملوث ہوں گے۔ جماعت علماء  نے کہا کہ پنجاب میں تمام مکاتب فکر کو مذہبی آزادی حاصل ہے اور مسائل کے حل کے حوالے سے پنجاب حکومت کا طرزِ عمل حوصلہ افزا ہے۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ ظلم اور فتنہ کی بیخ کنی کیلئے باہمی سطح پر موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر حکومتی نمائندوں نے یقین دہانی کروائی کے حکومت صرف جرم اور فتنہ کے خلاف ہے، کسی مذہب یا مسلک کے خلاف ہرگز نہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • سموگ کے پیش نظر صفائی ورکرز کیلئے  ماسک پہننا لازمی قرار
  • پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، صوبے بھر میں 33 موبائل پولیس اسٹیشنز کا قیام
  • پنجاب، بائیک پر سفر کرنیوالوں کیلیے ماسک کا استعمال لازمی قرار
  • ٹریفک پولیس اختیارات ختم ہونے کے باوجود لوٹ مار میں مصروف
  • پنجاب میں سموگ ، ماسک کا استعمال لازمی قرار
  • غذائی دہشت گردوں کیخلاف معزز عدالتیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شانہ بشانہ
  • ریونیو بڑھانے کیلئے حکومت پنجاب کا سپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب کے انتظامی و پولیس افسروں کی اہلسنت کے اکابرین سے ملاقات
  • پنجاب،پرتشدد احتجاج میں ملوث گرفتار ملزمان کی تعداد 5600سے زائد ہوگئی