دبئی‘ ٹریفک قوانین میں اہم تبدیلیوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
دبئی: دبئی حکومت نے ٹریفک قوانین میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جو آئندہ ماہ یکم نومبر سے نافذ العمل ہوں گی۔
عالمی میڈیا کے مطابق دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) اور اعلیٰ حکام نے ڈلیوری بائیکس کے لیے تیز رفتار سڑکوں پر نئی ٹریفک پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق نئے ضوابط کے تحت 5 یا اس سے زیادہ لین والی سڑکوں پر ڈلیوری رائیڈرز کو بائیں جانب کی 2 لین استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، 3 یا4 لین والی سڑکوں پر وہ سب سے بائیں لین استعمال نہیں کرسکیں گے، تاہم 2 یا کم لین والی سڑکوں پر ان پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ آر ٹی اے اور دبئی پولیس کے مطابق جن کمپنیوں کے رائیڈرز مقررہ لینز کی پابندی کریں گے، انہیں “ڈیلیوری سیکٹر ایکسی لینس ایوارڈ” کے تحت اعزاز دیا جائے گا، مذکورہ اقدام ٹریفک سلامتی اور قانون کی پاسداری کو مزید بہتر بنائے گا۔
ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے رائیڈرز پر پہلی بار 500 درہم، دوسری بار 700 درہم جرمانہ اور تیسری خلاف ورزی پر پرمٹ معطل کر دیا جائے گا، اسی طرح 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار کی صورت میں پہلی بار 200، دوسری بار 300 اور تیسری بار 400 درہم جرمانہ عاید کیا جائے گا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سڑکوں پر
پڑھیں:
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے مراکز کا اعلان کر دیا گیا
---فائل فوٹومیڈیکل کی اعلیٰ تعلیم کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے مراکز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس اور این ای ڈی یونی ورسٹی میں ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔
اسلام آباد میں امتحان پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں منعقد کیا جائے گا۔
حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکھر میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈز کے ساتھ مقررہ وقت پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے لیے داخلہ ٹیسٹ رواں ہفتے کے آخر میں، 26 اکتوبر کو ہوں گے۔