اسلام آباد پولیس نے غیر قانونی افغان شہریوں کی موجودگی کی اطلاع پر تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں بری امام کے علاقے میں ایک کامیاب کارروائی کی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق یہ آپریشن ایس پی سٹی کی قیادت میں کیا گیا، جس کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں نے گرفتاری سے بچنے کی کوشش میں مزاحمت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیے: کسی بھی شرپسند کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد پولیس

پولیس کی بھاری نفری نے پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے 17 غیر قانونی افغان شہریوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام گرفتار افراد کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ڈیپورٹ کیا جائے گا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افغان شہری پولیس گرفتاری.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغان شہری پولیس گرفتاری اسلام آباد پولیس

پڑھیں:

فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا

سٹی 42: فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجرین رضاکارانہ طورپر پاکستان چھوڑ گئے

119 افغان مہاجرین نے پاکستان چھوڑنے سے قبل بیان حلفی تھانوں میں جمع کروادیئے۔مجموعی طورپر 413 افغان مہاجرین فیصل آباد میں مقیم تھے۔

انچاس افغان مہاجرین کو گزشتہ روز پشاور بھجوادیا گیا تھا۔فیصل آباد میں اس وقت 245 افغان مہاجرین کی موجودگی کا امکان ہے ۔

245 افغان مہاجرین کو تلاش کرنے کیلئے پولیس سرگرام ہے ۔افغان مہاجرین کو طورخم بارڈر کے زریعے ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت کا سلمان بٹ پر عائد پابندی کا نوٹس، اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم

متعلقہ مضامین

  • غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کو واپس بھجوایا جائے،یورپی ممالک
  • 20 یورپی ممالک نے غیرقانونی افغان شہریوں کو ہر حال میں واپس افغانستان بھیجنے کا مطالبہ کردیا
  • بیس یورپی ممالک نے غیرقانونی افغان شہریوں کو ہر حال میں واپس افغانستان بھیجنے کا مطالبہ کردیا
  • اسلام آباد: افغان باشندوں کیخلاف آپریشن‘ ایس ایچ او‘ خاتون کانسٹیبل زخمی
  • اسلام آباد: بری امام میں آپریشن، 17 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کا آپریشن، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی، چند افراد گرفتار
  • ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان گرفتار
  • فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجرین رضاکارانہ طورپر پاکستان چھوڑ گئے
  • فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا