سعودی عرب کی جانب سے پاک افغان جنگ بندی کا خیرمقدم، قیام امن کے لیے اہم پیش رفت قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت ان تمام علاقائی و بین الاقوامی کوششوں کی مکمل حمایت کرتی ہے جو امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے کی جا رہی ہیں، تاکہ پاکستانی اور افغان عوام امن و ترقی کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔
یہ بھی پڑھیے: افغانستان سے دہشتگردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، قطر اور ترکیہ کے مشکور ہیں، خواجہ آصف
بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب کو امید ہے کہ یہ مثبت قدم دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا۔
وزارتِ خارجہ نے اس موقع پر قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار اور سفارتی کاوشوں کو بھی سراہا، جنہوں نے جنگ بندی کے عمل میں اہم کردار ادا کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک افغان جنگ بندی ثالثی سعودی عرب قطر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک افغان جنگ بندی ثالثی کے لیے
پڑھیں:
سعودی عرب میں مقیم پاکستان کمیونٹی کی ممتاز شخصیات چوہدری محمد امجد گجر کو مملکت سعودی عریبیہ کی جانب سے پریمیم ریزیڈینسی(Premium Residency) دے دی گئی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب میں مقیم پاکستان کمیونٹی کی ممتاز شخصیات چوہدری محمد امجد گجر کو مملکت سعودی عریبیہ کی جانب سے پریمیم ریزیڈینسی(Premium Residency) دے دی گئی ہے،بلاشبہ یہ اعزاز انکے شفاف اور صاف ماضی کا منہ بولتا ثبوت اور دیانتدارانہ کاروباری خدمات، مثالی کردار، اور مقامی و بین الاقوامی سطح پر مثبت کردار کے اعتراف بھی ہے ہم اپنے بھائی چوہدری محمد امجد گجر صاحب کو سعودی عرب کی پریمیم ریزیڈنسی (Premium Residency) حاصل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ہمارے لیے بھی فخر کا باعث ہے کہ ہمارے دیار کے فرزند کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی۔ ہمیں یقین ہے کہ چوہدری امجد گجر صاحب اسی لگن، دیانتداری اور مثبت سوچ کے ساتھ آگے بھی ترقی کی منازل طے کرتے رہیں گے،ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، عزت، خوشیاں اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔آمین ثم آمین