ٹر مپ ماضی میں مودی کے قریب اب فیلڈ مارشل کے گرویدہ : امریکی چینل
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اعتراف کیا کہ پاکستان کی عسکری و سفارتی حکمت عملی نے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کردیا۔ پاکستان کی مثبت حکومتی اور عسکری سفارت کاری نے خطے میں پاکستان کی اہمیت مزید بڑھا دی۔ پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ امریکی ٹی وی سی این این نے بھی پاک امریکا قریبی اور سٹرٹیجک تعلقات کا اعتراف کرلیا۔ تجزیہ کار فرید زکریا نے کہا کہ "امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا اور بھارت کے مابین پالیسی کا رخ اچانک بدل دیا"۔ پہلے دور حکومت میں بھارتی وزیراعظم کے قریب سمجھے جانے والے ٹرمپ اب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے گرویدہ ہیں۔ مصر کانفرنس میں ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنا "پسندیدہ فیلڈ مارشل" قرار دیا۔ امریکا اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون بھی بڑھ رہا ہے۔ جولائی میں امریکا اور پاکستان نے ٹیرف معاہدہ کیا اور پاکستانی تیل کے ذخائر پر مشترکہ تعاون کا اعلان کیا۔ امریکا نے یہ محسوس کیا ہے کہ پاکستان ایک مؤثر عسکری شراکت دار ہے۔ اسی عسکری صلاحیت نے سعودی عرب کو بھی متاثر کیا، جس نے حال ہی میں پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا۔ پاکستان کی سفارتی اور عسکری کامیابی نے پاکستان کی عالمی شناخت مستحکم کردی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل پاکستان کی
پڑھیں:
پاکستان توقع کرتا ہے کہ غزہ جنگ بندی جاری رہے گی: فیلڈ مارشل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان توقع کرتا ہے کہ غزہ جنگ بندی جاری رہے گی۔
پی ایم اے میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن کے قیام کے لیے پاکستان نے بے پناہ کوششیں کیں، پاکستان دنیا میں اپنا مقام حاصل کر رہا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ غزہ میں امن کے قیام کے لیے پاکستان نے بے پناہ کوششیں کیں۔ توقع کرتے ہیں غزہ کی انسانی بنیادوں پر امداد اور تعمیر نو کا عمل جاری رہے گا، توقع ہے کہ فلسطین کے لوگ اپنے وطن میں امن سے رہ سکیں۔
یہ بھی پڑھیے افغانستان کے لوگوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ دائمی تشدد کے بجائے باہمی سلامتی کا انتخاب کریں: فیلڈ مارشل دوبارہ جارحیت کی کوشش کی گئی تو پاکستان دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ سخت جواب دے گا: فیلڈ مارشلانہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے پُرامن عمل میں بھی کردار ادا کیا ہے، دیگر تمام مسلم ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں، چین کے ساتھ اپنی تاریخی اور اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری اور دوستی پر فخر ہے، امریکا کے ساتھ مضبوط اور بڑھتے ہوئے تعلقات کو دوبارہ متحرک کرنا حوصلہ افزا اور خوش آئند پیشرفت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تنازعات کے شکار علاقوں میں قیام امن کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششیں اور اسٹریٹجک لیڈرشپ قابل تعریف ہے، ہم امن، سلامتی اور ترقی کے مفاد کے لیے اہم عالمی اور علاقائی رہنماؤں کے ساتھ ان تعلقات کو مزید پروان چڑھائیں گے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ عالمی طاقتوں بالخصوص مسلم ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں، پاکستان نے مستقل طور پر خطے اور اس سے باہر امن کے لیے کلیدی کردار ادا کرنے کا ثبوت دیا ہے، ہماری مسلح افواج دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں بڑی تعداد میں شامل ہوتی ہیں۔