data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برسلز: بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ملک گیر ہڑتال کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے جب کہ ہزاروں مظاہرین نے حکومت کی کفایت شعاری پالیسیوں اور مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس  کے مطابق ایک لاکھ سے زائد مظاہرین مختلف مقامات پر جمع ہوئے، جس کے نتیجے میں برسلز کا بیشتر حصہ مفلوج ہو گیا، قومی ہڑتال کے دوران ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ، اسکولوں اور سرکاری دفاتر میں شدید خلل پڑا۔

برسلز ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ہڑتال کے باعث تمام روانگی کی پروازیں اور نصف سے زائد آمد کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں، عام دنوں میں مصروف رہنے والا روانگی ہال ویران پڑا رہا۔

 اعداد و شمار کے مطابق 48 ہزار مسافر متاثر ہوئے، جن میں سے 33 ہزار کو روانہ ہونا تھا جبکہ 15 ہزار برسلز پہنچنے والے مسافر تھے۔ صرف 17 ہزار مسافروں پر مشتمل چند پروازوں کو اترنے کی اجازت ملی۔

یہ رواں سال کا چھٹا موقع ہے جب برسلز ایئرپورٹ صنعتی احتجاج کے سبب متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 2.

5 لاکھ سے زائد مسافر متاثر ہو چکے ہیں۔

ہڑتال کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ سروسز بھی بری طرح متاثر ہوئیں۔ شہر میں صرف محدود میٹرو، ٹرام اور بس لائنیں ہی چل سکیں۔ فلینڈرز (De Lijn) اور والونیا (TEC) کے ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس بھی معطل رہے۔

والونیا کے علاقے میں تقریباً 64 فیصد شیڈول شدہ روٹس منسوخ کر دیے گئے، جبکہ لیژ-ورویئرز نیٹ ورک خاص طور پر متاثر ہوا۔

صورتحال اس وقت مزید خراب ہو گئی جب برسلز کے مرکزی علاقے کے متعدد سرنگیں،  جن میں اینی کورڈی، بوٹانیک اور روژیر ٹنلز شامل ہیں،  ایک معمولی آگ لگنے کے باعث عارضی طور پر بند کر دی گئیں، جس سے ٹریفک جام مزید بڑھ گیا۔

یہ ملک گیر احتجاج ٹریڈ یونینز کی جانب سے حکومت کی کفایت شعاری، اجرتوں کی پالیسی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف بلایا گیا تھا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسیوں نے متوسط اور محنت کش طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، لہٰذا اجرتوں میں فوری اضافے اور عوام دوست اقتصادی اقدامات کی ضرورت ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہڑتال کے

پڑھیں:

پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • لاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
  • پانی کا دباؤ بڑھ گیا،چنیوٹ میں شگاف پڑنے سےکئی ایکڑ فصلیں متاثر
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ سیکٹر متاثر, بس اڈے پر مسافروں میں نمایاں کمی
  • ’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ