نریندر مودی کو فیلڈ مارشل عاصم منیر ہضم نہیں ہو رہے کیونکہ دنیا انہیں ایک فاتح جرنیل کے طور پر دیکھتی ہے، تجزیہ کار سلمان غنی
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ نریندر مودی کو فیلڈ مارشل عاصم منیر ہضم نہیں ہو رہے کیونکہ دنیا انہیں ایک فاتح جرنیل کے طور پر دیکھتی ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام'تھنک ٹینک ، میں گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ فیلڈ مارشل نے کاکول میں اپنے خطاب میں پیغام پہنچا دیاہے، انہوں نے 10مئی سے پہلے بھی ایسا ہی خطاب کیا تھاجس کی لوگ توقع نہیں کررہے تھے۔مودی کو یہ جرنیل ہضم نہیں ہو رہا کیونکہ دنیا فیلڈ مارشل کو ایک فاتح جرنیل کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے چھ گنا بڑا ملک ہے اور جو تکبر کابھوت ان کےسر پرسوار تھاوہ 10مئی کے بعد سے اترچکاہے ،ابھی نریندر مودی اور بھارتی آرمی چیف بھی اشتعال انگیز بیانات دے رہےہیں اس کے جواب میں آج فیلڈ مارشل نے حقیقت پسندانہ خطاب کیا ہے۔ جو کچھ افغانستان میں ہو رہا ہے وہ اس لیے ہے کہ اب بھارت پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہےکیونکہ اگر آپ کاسپہ سالار مضبوط ہو تواس کی طاقت فوج کی طاقت کودوگنا کردیتی ہے۔
دوحہ میں پاک افغان مذاکرات کا پہلامرحلہ مکمل، پاکستان نے کالعدم گروپوں کی افغانستان میں موجودگی کو ناقابلِ قبول قرار دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل
پڑھیں:
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی کی ملاقات، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانےپرزور
سٹی42: مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی الپ ارسلان بیرکتار نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کنے بتایا کہ مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی ملاقات کے دوران پاک ترکی توانائی تعاون کے فروغ اور اسٹریٹجک شراکت داری پر بات چیت ہوئی اور دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ اہداف پر اتفاق کیا گیا۔
سیمنٹ کی برآمدات میں 26.53 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور ترکی کے تاریخی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔
ترکی کی جانب سے عالمی فورمز پر پاکستان کی بھرپور حمایت پر اظہارِ تشکر کیا گیا،ترک وزیر توانائی نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔پاکستان کی علاقائی امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے کوششوں کو سراہا گیا
Waseem Azmet