اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں، وفاقی وصوبائی ادارے غیرقانونی طور پر موجود افغان باشندوں کی جلد وطن واپسی یقینی بنائیں گے، افغانستان کا پاکستان پر حالیہ حملہ اور خوارج کی پاکستان میں در اندازی کی کوششوں کا ساتھ دینا تشویشناک امر ہے، پاکستان کی بہادر افواج نے اس حملے کا بھرپور انداز سے جواب دیا،  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے افغانستان کے حملوں کو پسپا کیا،مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے

ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو ملا کر نیا فارمیٹ متعارف کرادیا گیا

 وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء اور وزیراعظم آزاد کشمیر شریک ہوئے ، ان کے علاوہ پنجاب سندھ ،بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے نمائندے ، وفاقی و صوبائی حکام شریک ہوئے ۔ وزیراعظم شہبازشریف نےاجلاس کے شرکاء کا خیر مقدم کیا ۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی عدم شرکت کی وجہ سےانکی نمائندگی مزمل اسلم نےکی۔ اجلاس کے شرکا نے پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو سراہا اور اس حوالے سے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے مرکزی کردار کی تعریف کی ۔اجلاس میں پیش کردہ تمام سفارشات پر سختی سے عمل کیا جائے، افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کیلئے صوبوں کو مکمل تعاون کی درخواست کی گئی ۔

لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کے مکمل اورمعیاری ہونے کے حکومتی دعوے درست نہیں، متعدد علاقوں میں شہری اب بھی مسائل کا شکار ہیں، قیصر شریف

وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پی کو فون کیا اور مبارکباد دی ،  وزیراعلیٰ کو وفاق کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی، خیبر پختونخوا وفاق کی ایک اہم اکائی ہے،  وفاقی حکومت عوام کی فلاح و ترقی کیلئےصوبائی حکومت کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہے۔ دہائیوں سے مشکلات میں گھرے افغانستان کی پاکستان نے ہر مشکل وقت میں مدد کی، پاکستان نےدہشتگردی کی جنگ میں ہزاروں قیمتی جانوں اور اربوں ڈالر کا معاشی نقصان اٹھایا، افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر دہشتگرد حملے اور افغانیوں کا ان حملوں میں ملوث ہونا تشویشناک ہے۔

انتشار کی سیاست چھوڑ کر ملکی مفاد میں کام کرنا چاہیے: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان

انہوں نے کہا کہ نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ، وزیردفاع،اعلیٰ حکومتی عہدیدارمتعدد بار افغانستان گئے، افغان نگران حکومت سے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال روکنے کیلئے مذاکرات کیے، افغانستان سے پاکستان میں خوارج کی دراندازی روکنے کی سفارتی و سیاسی اقدامات سے بھرپور کوشش کی، پاکستان کے بہادر عوام، جنہوں نے دہشتگردی کی جنگ میں اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں، ہم سے سوال ہوتا ہےکہ حکومت کب تک افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھائے گی۔

ان کا کہناتھا کہ صوبائی حکومتیں، وفاقی وصوبائی ادارے غیرقانونی طور پر موجود افغان باشندوں کی جلد وطن واپسی یقینی بنائیں گے، افغانستان کا پاکستان پر حالیہ حملہ اور خوارج کی پاکستان میں در اندازی کی کوششوں کا ساتھ دینا تشویشناک امر ہے، پاکستان کی بہادر افواج نے اس حملے کا بھرپور انداز سے جواب دیا،  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے افغانستان کے حملوں کو پسپا کیا،مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

شادی کے 10ماہ بعدہی شوہر نے طلاق دے دی تھی ، سابق ماڈل و اداکارہ زینب قیوم کا انکشاف

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہماری بہادر افواج پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے ارض وطن کا دفاع کرنا جانتی ہیں، فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج پاکستان بھارتی جارحیت کے دوران یہ ثابت کرچکی۔

اجلاس کو افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کی قیادت میں افواج پاکستان وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان میں فیلڈ مارشل پاکستان نے وطن واپسی

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری