وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس، عسکری قیادت بھی شریک
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے، جس میں عسکری قیادت بھی شریک ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں جاری اعلیٰ سطح کے اجلاس میں عسکری قیادت اور وفاقی کابینہ کے سینئر اراکین بھی موجود ہیں۔ اس اہم اجلاس میں قومی و داخلی سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔
اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے افغان طالبان کی جانب سے جارحیت اور موجودہ صورت حال کے تناظر میں آج اہم اجلاس طلب کیا تھا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے ملک بھر میں ہونے والی سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے بھی اہم اجلاس طلب کررکھا ہے، جس میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا اور متاثرین کی بحالی کے حوالے سے پیش رفت پر غور ہوگا۔ اجلاس میں گندم پالیسی پر بھی بات کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اجلاس میں
پڑھیں:
وزیراعظم کا لندن میں طبی معائنہ، قیام بڑھانے کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف کا لندن میں طبی معائنہ ہوا ہے اور انہوں نے برطانیہ میں اپنا قیام بڑھا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایک روز قبل نجی دورے پر برطانیہ پہنچے، لوٹن ایئرپورٹ پر اُن کا استقبال ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل اور ن لیگ کی مقامی قیادت نے کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے لندن میں میڈیکل چیک اپس ہوئے اور انہوں نے وہاں پر قیام ایک روز مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم کو چار روزہ نجی دورہ مکمل کر کے اتوار کو پاکستان آنا تھا تاہم اب وہ پیر کی دوپہر لندن سے اسلام آباد کیلیے روانہ ہوں گے۔