اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف سے مسلم ورلڈلیگ کے سیکرٹری جنرل اورمسلم اسکالرز آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ ملاقات کررہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251017-08-26
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان اور یواے ای کے تعلقات مذہبی و ثقافتی اقدار کی بنیادوں پرقائم ہیں: وزیراعظم
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور یواے ای کے تعلقات مذہبی وثقافتی اقدار کی بنیادوں پرقائم ہیں۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ دونوں ملکوں کے دوطرفہ برادرانہ تعلقات باہمی خیرسگالی کے رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، برادرانہ تعلقات دونوں ممالک کے لئے فخر کا باعث ہیں۔
محمد شہبازشریف نے کہا کہ یہ بنیادیں شیخ زایدبن سلطان آل نہیان کی دانا اور بصیرت افروز قیادت میں رکھی گئیں، دونوں ممالک دنیا میں ترقی و خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حاصل کے لئے پرعزم رہیں گے، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع کے شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے عوام کیلئے خوش حالی لائے گا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوام کے درمیان محبت اور گرمجوشی دونوں طرف موجود باہمی الفت کا روشن ثبوت ہے۔