data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اے این پی رہنما جمال الدین خان پر قاتلانہ حملے کی سخت مذمت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251201-08-22
پشاور (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری برائے امور وکلا نے ملاکنڈ میں اے این پی تھانہ خاص کے چیئرمین جمال الدین خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے خطے میں امن و قانون کی بگڑتی صورتحال پر سنگین سوال قرار دیا ہے۔ مرکزی سیکرٹری کے مطابق یہ حملہ مبینہ طور پر منشیات مافیا کی کارستانی ہے، جو اپنے غیر قانونی کاروبار کے راستے میں آنے والی ہر آواز کو خاموش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے انسپکٹر جنرل آف پولیس سے مطالبہ کیا کہ منشیات مافیا کے خلاف خصوصی ٹاسک فورس پر مشتمل اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے، ذمہ دار عناصر کی شناخت کی جائے اور جدید تحقیقاتی طریقوں سے ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین