City 42:
2025-10-16@14:20:03 GMT

وزیراعظم سے شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ 

وزیراعظم نے پاکستان آمد پر سیکرٹری جنرل کو خوش آمدید کہا۔ شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل کی مدبرانہ قیادت کی تعریف کی، کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ عالمی سطح پر اسلام کے حقیقی تشخص کو فروغ دینے اور مسلم دنیا کے مشترکہ مقاصد کی وکالت کے حوالے سے انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مذاہب، عقائد اور تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں مسلم ورلڈ لیگ پیش پیش رہی ہے۔ اس سال مسلم ورلڈ لیگ کے تعاون سے مسلم دنیا کی خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم کے حوالےسے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد انتہائی خوش آئند تھا، مستقبل میں اس طرح کی کانفرنسز کے انعقاد میں پاکستان ہر ممکن تعاون کرے گا۔ 

مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان

وزیرِ اعظم نے ملاقات میں پاکستان کے سعودیہ عرب کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے خادم الحرمین شریفین سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیر اور سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن سلمان آلسعود کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے غزہ امن معاہدے میں شاندار اور انتہائی اہم کردار ادا کرنے اور مظلوم فلسطینیوں کی آواز بین الاقوامی سطح پر بھرپور طریقے سے اٹھانے پر تمام مسلم ممالک خصوصاً سعودی عرب کی کردار کی تعریف کی ۔ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ''فتنہ الخوارج''کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین

سیکرٹری جنرل ورلڈ مسلم لیگ نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ 

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار  وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر عزت مآب نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مسلم ورلڈ لیگ سیکرٹری جنرل شہباز شریف

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر زرداری سے اہم ملاقات، پاک افغان کشیدگی پر بات چیت

اسلام آباد  (سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اہم وفاقی وزراء کے ہمراہ ایوان صدر میں  ملاقات کی ۔ ایوان صدر  پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار،وفاقی وزیر  منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال ، وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ، سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ خان،وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات سینیٹر سید محسن نقوی، وفاقی وزیر قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر شیری رحمٰن اور سید نیئر حسین بخاری بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران صدر مملکت اور وزیراعظم نےموجودہ سیاسی و سکیورٹی صورتحال،پاک افغان کشیدگی ، قومی اہمیت کے دیگر امور اور پاکستان کے سٹریٹجک و معاشی مفادات پر اثر انداز ہونے والی حالیہ علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے صدر مملکت کوعالمی رہنمائوں سے ملاقاتوں اور غزہ میں امن کے لیے  کوششوں سمیت اپنے حالیہ دورہ مصر اور ملائیشیا کے بارے میں آگاہ کیا۔صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس میں دونوں رہنمائوں نے قومی ترجیحات اور حکومتی پالیسیوں کی مجموعی سمت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے قومی اہمیت کے معاملات پر سیاسی مشاورت جاری رکھنے پر بھی  اتفاق کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اہم دفاعی معاملات اور فیصلوں پر صدر مملکت کو اعتماد میں لیا۔

پشاور میں افغان ڈرون حملے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلاول کی قیادت میں اعلی سطح وفد کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، اسلام کے مثبت تشخص کے فروغ پر گفتگو
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر زرداری سے اہم ملاقات، پاک افغان کشیدگی پر بات چیت
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف مصر سے وطن واپس لوٹتے ہی سرکاری امور نمٹانے میں مصروف ہوگئے
  • چیئرمین سینیٹ سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال
  • چیئرمین سینیٹ سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات
  • شرم الشیخ: وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات
  • وزیراعظم سے فلسطینی صدر کی ملاقات، سیاسی و سفارتی مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا