امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کررہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251016-08-30
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جماعت اسلامی عوام کو ظالمانہ نظام سے چھٹکارا دلائیگی ،حافظ طاہر مجید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید کا لاہور مینار پاکستان میں 21،22،23نومبر کو ہونے والے جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام کے حوالے سے مرکز تبلیغ اسلامی مکی شاہ روڈ میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے اجلاس میں شرکت، ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی حیدرآباد عبدالباسط خان بھی موجود تھے، اجلاس میں ناظمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین غزالہ زاہد، ناہید انیس، سائرہ خلیق، عائشہ وحید، شگفتہ طاہر، سعدیہ رضوان سمیت ناظمین زونز نے بھی شرکت کی۔ امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین حیدرآباد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کا لاہور مینار پاکستان میں 21-22-23نومبر کو ہونے والے تاریخی اجتماع عام میں حیدرآباد ایک تاریخ بنائے گا حیدرآباد سے بڑی تعداد میں خواتین شرکت کریں گی انہوں نے حیدرآباد کی عوام سے اپیل کی کہ اپنی فیملی کے ہمراہ اس اجتماع عام میں شرکت کریں ان شاءاللہ اس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں اس تاریخی عظیم الشان اجتماع عام کے ذریعے ملک پاکستان کے نظام کو بدلنے کے لیے لائحہ عمل دیں گے، کامیاب ہوں گے اور عوام کو ان ظالمانہ نظام سے چھٹکارا دلائیں گیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے پاس جماعت اسلامی کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے، عوام کے مسائل کا حل صرف جماعت ہی حل کر سکتی ہے۔علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید ،نائب امراءضلع عبدالقیوم شیخ اور ناصر کاظمی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ سفیان ناصر،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد رافع قاضی اور دیگر ارکان جماعت اسلامی نے رکن جماعت اسلامی وسیم شیخ بھائی کے گھر پہنچ کران کی صاحبزادی (اور رکن جمعیت اسامہ وسیم کی ہمشیرہ) کے انتقال پروسیم شیخ ،اسامہ وسیم اور خضر سلام سے اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی قبل ازیںحافظ طاہر مجیدنے عبدالباسط ، حافظ سفیان ناصراور ناظم زون پھلیلی عدنان دانش کے ہمراہ پاک آرمی کے جوان آصف قریشی کی شہادت پر ان کے گھر پہنچ کر والد مبین قریشی ودیگر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔