Islam Times:
2026-07-24@09:43:15 GMT

اساتذہ کے معاملے پر چیف سیکرٹری سے بات کرینگے، حفیظ الرحمن

اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT

اساتذہ کے معاملے پر چیف سیکرٹری سے بات کرینگے، حفیظ الرحمن

گلگت بلتستان ٹیچرز ایسوسی ایشن کے وفد نے سابق وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقات کی، جس میں اساتذہ کو درپیش مسائل خصوصا غیر ضروری شوکاز نوٹسز کے اجرا پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان ٹیچرز ایسوسی ایشن کے وفد نے سابق وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقات کی، جس میں اساتذہ کو درپیش مسائل خصوصا غیر ضروری شوکاز نوٹسز کے اجرا پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے وفد نے سابق وزیر اعلی کو آگاہ کیا کہ متعدد اساتذہ کو عجلت میں اور بغیر کسی سنوائی کے شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے تعلیمی ماحول متاثر ہو رہا ہے اور اساتذہ میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ سابق وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے از خود ملاقات کریں گے تاکہ اساتذہ کو غیر ضروری دباؤ اور اضطرابی کیفیت سے نکالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں اور ان کے وقار، تحفظ اور مسائل کا حل اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ ملاقات میں دیگر اساتذہ کے مطالبات اور مسائل پر بھی بات چیت کی گئی، جن میں سروس سٹرکچر، اپ گریڈیشن، مراعات اور دیگر حقوق شامل تھے۔ حافظ حفیظ الرحمن نے یقین دلایا کہ وہ ان معاملات کو فیڈرل گورنمنٹ تک پہنچائیں گے اور حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں گے۔ اساتذہ کے وفد نے ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حافظ حفیظ الرحمن اپنی سیاسی بصیرت اور اثر و رسوخ کے ذریعے اساتذہ کے مسائل کو نیشنل اور لوکل سطح پر اجاگر کرنے میں موثر کردار ادا کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حافظ حفیظ الرحمن سابق وزیر اعلی اساتذہ کو اساتذہ کے کے وفد نے

پڑھیں:

وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات

(اویس کیانی) وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں پاکستان کے توانائی اور کریٹیکل منرلز کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق کیاگیا۔
وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے امریکی توانائی کمپنی مورگن ہیوز انرجی کے صدر گریگوری بلوم اور تیجارہ کیپیٹل کے سی ای او احمد ولید سے ملاقات کی،مورگن ہیوز انرجی اور تیجارہ کیپیٹل بلوچستان میں معدنیات کے منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں۔
 صدر مورگن ہیوز انرجی گریگوری بلوم نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان کے تیل و گیس کی موجودہ فیلڈز کی پیداوار بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں  جس پروفاقی وزیرعلی پرویز ملک نے کہاکہ مقامی توانائی پیداوار میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

وفاقی وزیر نے ویٹول ایشیا کے سی ای او کیرن گالاگر سے بھی ملاقات کی ،اس موقع پرعلی پرویز ملک نے گوادر میں ویٹول کی جانب سے بنکرنگ آپریشنز کے کامیاب آغاز پر مبارکباد دی اورکہاکہ ویٹول کے ہائی سلفر فیول آئل کو ویری لو سلفر فیول آئل میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی مکمل حکومتی سپورٹ فراہم کریں گے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی نئی بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے تحت دستیاب مواقع کا بھی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہاکہ حکومت ویٹول سمیت عالمی توانائی کمپنیوں کے ساتھ بانڈڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر بات چیت کر رہی ہے۔
 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم