وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلاول کی قیادت میں اعلی سطح وفد کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد کی ملاقاتوفد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن قوم اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان ، نیر بخاری، ندیم افضل چن اور سید علی قاسم گیلانی شامل تھے ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو ہم احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالیسے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا

ملاقات ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال، مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی موجودتھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربحریہ ٹا ئون منی لانڈرنگ کیسز میں ملک ریاض اور علی ریاض اشتہاری قرار بحریہ ٹا ئون منی لانڈرنگ کیسز میں ملک ریاض اور علی ریاض اشتہاری قرار اشتعال انگیزی : پاکستان کا افغان مہاجرین بارے پالیسی سخت کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کی سہیل آفریدی کو مبارک باد، وفاق کے مکمل تعاون کی یقین دہانی محض وقت حاصل کرنے کے لیے پاک افغان سیز فائر منظور نہیں، وزیراعظم وزیرخارجہ اسحق ڈار کو سعودی ہم منصب کا ٹیلی فون، اہم امور پر تبادلہ خیال افغانستان میں دہشتگردوں کوکھلی چھٹی ;اب صبرکا پیمانہ لبریزہو گیا: وزیراعظم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

مصر: وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات، خوشگوار جملوں کا تبادلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے مصر شرم الشیخ میں امریکی صدر ٹرمپ، فلسطینی صدر محمود عباس، بحرین کے فرمانروا اور قطر کے امیر سے ملاقاتیں کیں اور غزہ امن معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں جاری غزہ امن سربراہی اجلاس کے موقع پر کئی اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا، دونوں کے درمیان خوش گوار جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔

وزیراعظم کی فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی، جس میں بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران فریقین نے فلسطین اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ صدر محمود عباس نے پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کی سیاسی، سفارتی اور انسانی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ کے عوام کی ہمت، صبر اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینیوں کے حقِ خودارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کرتا رہے گا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے خطے میں پائیدار امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔

اسی موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے آرمینیا اور آذربائیجان کے صدور سے بھی غیر رسمی ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے تاریخی امن معاہدے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں علاقائی و عالمی امور، بالخصوص غزہ امن معاہدے کے تناظر میں امن و استحکام کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بعدازاں، وزیراعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان مضبوط، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے قطر کے امیر کی قیادت، سفارت کاری اور غزہ بحران کے منصفانہ حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ شرم الشیخ میں طے پانے والا غزہ امن معاہدہ لاکھوں فلسطینیوں کے لیے امید کی نئی کرن ہے۔

وزیراعظم نے 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق القدس شریف کو دارالحکومت بنا کر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے حق میں پاکستان کے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا اور فلسطینی عوام کے لیے انسانی بنیادوں پر مدد جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ یہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور امیرِ قطر کی چوتھی ملاقات تھی، اس سے قبل دو ملاقاتیں دوحہ میں اور ایک ملاقات اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کی بلاول بھٹو کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
  • وزیر اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو حکومت پنجاب سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی
  • وزیراعظم سے شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر زرداری سے اہم ملاقات، پاک افغان کشیدگی پر بات چیت
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات، قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف مصر سے وطن واپس لوٹتے ہی سرکاری امور نمٹانے میں مصروف ہوگئے
  • مصر: وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات، خوشگوار جملوں کا تبادلہ
  • شرم الشیخ: وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات