چین کا پاک افغان جنگ بندی کا خیر مقدم، یو این مشن افغانستان کا لڑائی ختم کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ چین نے مشترکہ تحمل، مکمل اور پائیدار جنگ بندی کی حمایت کا بھی اعادہ کیا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے افغانستان کے لیے امدادی مشن نے بھی پاکستان اور افغانستان پر زور دیا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے لڑائی بند کی جائے اور تنازع کا دیرپا حل تلاش کیا جائے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ روز سے شروع ہونے والی 48 گھنٹے کی جنگ بندی پر عمل درآمد جاری ہے، جو امکان ہے کہ کل شام تک برقرار رہے گی۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل پاکستان کی جانب سے افغانستان میں طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں پر ہدفی کارروائیوں میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلامی ممالک کابل، اسلام آباد کشیدگی میں مؤثر ثالث بن سکتے ہیں،افغان سفیر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان میں افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب نے کہا ہے کہ امارتِ اسلامی افغانستان ہمیشہ سے تنازعات کے پرامن حل اور مذاکرات کو ترجیح دیتی آئی ہے۔
افغان میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں افغان سفیر نے بتایا کہ ماضی میں متعدد مذاکراتی ادوار اسلامی ممالک کی ثالثی سے آگے بڑھے ہیں اور مستقبل میں بھی انہی ممالک کا کردار کسی بھی مسئلے کے حل میں اہم ثابت ہوسکتا ہے۔
سردار احمد شکیب کا کہنا تھا کہ افغانستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور ان کے نزدیک اسلامی ممالک کابل اور اسلام آباد کے درمیان موجود تنازعات کے حل میں مؤثر اور قابلِ اعتماد ثالث بن سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امارتِ اسلامی نے ہمیشہ مذاکرات کو ہر دوسرے راستے پر فوقیت دی ہے۔