Daily Mumtaz:
2025-12-02@10:38:49 GMT

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز ملا جلا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 538 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 983 پر پہنچ گیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 999 کی بلندی تک گیا جبکہ ایک لاکھ 63 ہزار 752 کی نچلی سطح تک بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 444 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایک لاکھ

پڑھیں:

سری لنکا میں سیلاب سے ہلاکتیں 123 تک جا پہنچیں؛ 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر

سری لنکا میں سائیکلون ڈیٹوا سے ہونے والی تباہی کے بعد بھی امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کی ڈیزاسٹرز مینجمنٹ سینٹر نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 123 ہو گئی ہے۔

تاحال 130 افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے اور امدادی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

طوفان، بارش اور سیلاب سے سب سے زیادہ کینڈی ضلع متاثر ہوا ہے جہاں 51 افراد ہلاک جبکہ 67 لاپتا ہیں۔

اس کے بعد بادولا میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی جہاں 35 افراد ہلاک ہوگئے اور 27 افراد کا تاحال کچھ پتا نہ چل سکا۔

اسی طرح ضلع کیگالے میں 9 ماتلے میں 8، نورا ایلیا میں 6 اور امپارا میں 5 ہلاکتیں ہوئیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سیلاب سے ملک بھر میں 3 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ متاثرین کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بے موسم اور غیر متوقع مقدار میں ہونے والی بارشوں، سیلاب اور برفباری نے قدرتی آفت کی صورت اختیار کرلی ہے۔

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر انقلابی اقدامات نہ کیے گئے تو کرہ ارض میں وہ موسمی تغیرات انسانیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن جائیں گی۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
  • سٹاک ایکسچینج کا مثبت آغاز، ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد پار
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 700 روپے اضافہ
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی‘ کے ایس ای 100انڈیکس1300پوائنٹس بڑھ گیا
  • دسمبر کے پہلے سیشن میں اسٹاک مارکیٹ کا مضبوط آغاز، اہم سیکٹرز میں خریداری
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دسمبر کے پہلے کاروباری دن مثبت رجحان
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز
  • جدید ٹیکنالوجی اور روبوٹکس کا شاندار اسکول
  • امریکی شہری کو فیس بک پر ’اجنبی کا پیغام‘ 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر میں پڑا
  • سری لنکا میں سیلاب سے ہلاکتیں 123 تک جا پہنچیں؛ 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر