نیسلے کا 2برس میں 16 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برن (انٹرنیشنل ڈیسک) سوئٹزرلینڈ کی فوڈ کمپنی نیسلے نے آئندہ 2برس میں دنیا بھر میں 16 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ کمپنی کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر فلپ نیو راتل نے جمعرات کے روز جاری بیان میں کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور نیسلے کو بھی پہلے سے زیادہ تیزی سے بدلنا ہوگا۔ اس تبدیلی میں مشکل مگر ضروری فیصلے شامل ہیں جن کے تحت ملازمین کی تعداد میں کمی کی جا رہی ہے۔ نیسلے کی جاری کردہ 9ماہ کی مالیاتی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی فروخت میں 1.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہوگا، وزیر دفاع کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل آغاز کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے جاری قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے۔
خواجہ آصف نے واضح کیا کہ نوٹیفکیشن کے حوالے سے مختلف افواہیں اور مبہم باتیں گردش کر رہی ہیں لیکن یہ عمل منصوبہ بندی کے مطابق اور مناسب وقت پر مکمل کیا جائے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے بارے میں مزید کسی قسم کی قیاس آرائیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی سلامتی اور مسلح افواج کے معاملات ہمیشہ شفاف اور درست طریقے سے انجام دیے جاتے ہیں، اور چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی بھی اسی اصول کے تحت ہوگی۔
اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے وطن واپسی کے بارے میں بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جلد ہی وطن واپس پہنچ رہے ہیں، جس کے بعد اہم دفاعی اور ملکی امور پر مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
خواجہ آصف کے اس بیان کو سیاسی اور عسکری حلقوں میں اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی ملکی دفاعی حکمت عملی اور مسلح افواج کی قیادت کے لیے حساس معاملہ ہے۔