سب سے پہلے پاکستان اور باقی چیزیں اسکے بعد ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
عمران خان سے ملاقات کیلیے راولپنڈی پہنچنے والے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ بننے کے دن سے بانی کی رہائی کے اقدامات شروع کئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نومنتخب وزیر اعلٰی کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان ہے اور اس کے بعد باقی چیزیں آتی ہیں۔ عمران خان سے ملاقات کیلیے راولپنڈی پہنچنے والے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ قائد اعظم بانی پاکستان ہے اور سب سے پہلے پاکستان ہے اسکے بعد باقی چیزیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بننے کے دن سے بانی کی رہائی کے اقدامات شروع کئے ہیں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ کل کے پی حکومت نے وفاق اور پنجاب حکومت کو خط لکھا تھا کہ وزیراعلٰی کے پی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں مگر ہمیں کوئی جواب نہیں ملا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ شہباز شریف نے فون کر کے مبارک باد دی، جس پر میں میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں نے وزیراعظم کو بتایا کہ کے پی ساڑھے چار کروڑ عوام کا صوبہ ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کو بتایا ہمارے سیاسی اور ذاتی اختلافات میں عوام نہیں آنے چاہیے، میں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات کی اجازت دی جائے جس پر وزیراعظم نے کہا کہ میں آپ کو پتہ کر کے بتاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لیڈر سے ملاقات کیلئے ہر آئینی و قانونی راستہ اپنائیں گے، ہم نے پہلے بھی آئین اور قانونی راستہ اختیار کیا اب بھی کرینگے، پی ٹی آئی پر الزام لگایا جاتا یے یہ احتجاجی سیاست کرتے ہیں، جب ہمیں عدالتوں سے انصاف نہ ملے تو پرامن احتجاج ہمارا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ پرامن احتجاج کیا یے یہ آپشن ابھی بھی کھلا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایڈاوئزری کونسل بنانی ہوگی تو میں خود بناونگا کیونکہ میں وزیر اعلٰی ہوں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ وزیر اعلی بننے کے بعد پہلے دن سے ہی بانی کی رہائی کے لیے اقدامات شروع کئے ہیں، صوبائی کابینہ کیلئے بانی سے مشاورت کرونگا اپنی بھی تجاویز دونگا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی نے فریدی نے کہا سے ملاقات کی نے کہا کہ کہ وزیر کے بعد
پڑھیں:
اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دیکھیں، سہیل آفریدی
فائل فوٹو۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی اور راج کی ضرورت نہیں، اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دیکھیں، ہم نہیں ڈرتے۔
پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ بند کمروں کی پالیسیاں خیبر پختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو احساس کرنا چاہیے۔
اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ وفاق کے ذمے ہمارے 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ پیسے ہیں، ہمارے صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے آئندہ بھی مزید اقدامات کریں گے، ضم اضلاع میں خصوصی افراد کیلئے بھی بسوں کا بندوبست کیا جا رہا ہے، خصوصی افراد کیلئے ہم بسیس اور ویل چیئر دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے گورنر راج کے معاملے سے اے این پی کو باہر رکھا جائے: ایمل ولی گورنر راج لگانا ہے تو آج ہی لگا دیں: مشیرِ اطلاعات کے پی وفاقی حکومت کا خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانے پر غورانھوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر شوکت خانم اسپتال بنا رہے تھے تو پوری پاکستانی قوم نے اپنا حصہ ڈالا، شوکت خانم اسپتال میں آج کینسر کے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ وفاق کے ذمے ہمارے 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ پیسے ہیں، ہمارے صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، ہم اپنے وسائل سے غریب لوگوں کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ 18 سال تک کے یتیم بچوں کو پیسے دیں گے، احساس امید کارڈ کے تحت یتیم بچوں کو ماہانہ 5 ہزار روپے دیتے ہیں۔