پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو مندی پرکاروبار کا اختتام ہوا
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251018-06-6
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو مندی پرکاروبار کا اختتام ہوا۔کے ایس ای 100انڈیکس 600پوائنٹس گھٹ گیا اور مارکیٹ 1لاکھ64ہزار کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی جبکہ 57.37فیصدحصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے دوران اتار چڑھاو کا شکار رہی۔ کاروباریتیزی سے ایک موقع پر انڈیکس 165,030پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا بعد ازاں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت کلیدی شعبوں میں فروخت کا دباو غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور کاروبار کا اختتام بھی مندی پر ہوا۔یاد رہے کہ ایک روز قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج منفی زون میں بند ہوئی تھی کیونکہ بڑے شعبوں میں بھاری منافع خوری دیکھی گئی، حالانکہ مارکیٹ نے اپنی تاریخ کا سب سے زیادہ تجارتی حجم ریکارڈ کیا۔جمعہ کو کے ایس ای 100انڈیکس میں 638پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 164,444پوائنٹس سے گھٹ کر 163,806پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 343 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 50 ہزار123پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 100,263پوائنٹس سے کم ہو کر 99,845پوائنٹس پر آگیا۔جمعہ کو مارکیٹ میں 36ارب روپے مالیت کے 1ارب97کروڑ حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 50ارب روپے مالیت کے 3ارب7کروڑ حصص کے سودے ہوئے تھے۔اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 483کمپمنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا جس میں سے 166کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،277میں کمی اور 40کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،بینک آف پنجاب ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ اور پیس پاک لمیٹڈ سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے اسماعیل انڈسٹریزلمیٹڈ کا بھاو 95.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان اسٹاک کے ایس ای کے حصص کی جمعہ کو
پڑھیں:
کی- الیکٹرک کی ملکیت سے متعلق اہم انکشافات،کمپنی سیکریٹری نے مکتوب اسٹاک ایکسچینج کو بھجوا دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) کی- الیکٹرک کی ملکیت سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے، کمپنی سیکریٹری نے مکتوب اسٹاک ایکسچینج کو بھجوا دیا۔تفصیلات کے مطابق کی-الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن شان اشعری کا مکتوب کمپنی سیکریٹری نے اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردیا، جس میں کی-الیکٹرک کی ملکیت اور انتظامی کنٹرول سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔مکتوب میں کہا ہے کہ کی-الیکٹرک کی ملکیت کیس پاور کے پاس ہے اور اس میں شہریار چشتی کی براہِ راست کوئی سرمایہ کاری نہیں، کیس پاور میں الجمومیہ گروپ، دینہم انوسمنٹ اور ایس پی وی 21 نے سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔مکتوب میں بتایا گیا ہے کہ ایس پی وی 21 کے کیس پاور میں ڈائریکٹر کیسی میکڈونلڈ ہیں، اور صرف وہی قانونی طور پر حصص کی فروخت کے مجاز ہیں۔(جاری ہے)
دستاویز میں مزید کہنا تھا کہ کیسی میکڈونلڈ اور ایس پی وی 21 کو پر شیئرہولڈنگ معاہدے کے تحت کمپنی کے انتظامی کنٹرول میں تبدیلی پر پابندی عائد ہے تاہم شہریار چشتی نے ایس پی وی 21 کی شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے الجمومیہ پاور یا دینہم انوسمنٹ کی رضامندی کے بغیر کمپنی کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق، الجمومیہ گروپ اور دینہم انوسمنٹ نے شہریار چشتی کے اس اقدام کے خلاف کیمن آئی لینڈ کی گرینڈ کورٹ میں مقدمہ دائر کر رکھا ہے، جس کی سماعت جاری ہے۔مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ شہریار چشتی کے پاس KESP میں کسی بھی حصص کی فروخت کا حق یا اختیار موجود نہیں، جبکہ عدالت نے قرار دیا ہے کہ ایس پی وی 21 پر کنٹرول حاصل کرنے کی کسی بھی کوشش کو شیئر ہولڈنگ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔