Islam Times:
2025-10-18@00:39:53 GMT

سندھ ڈھرکی سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

سندھ ڈھرکی سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان

اعلامیے میں کہا گیا کہ ماڑی غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن کنواں تیل سے بھرپور زونز کو ہدف بنا کر کھودا گیا تھا، ٹیسٹنگ کے دوران کنویں سے 305 بیرل یومیہ تیل اور یومیہ 30 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماڑی انرجیز کی جانب سے سندھ کے علاقے ڈھرکی سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا گیا ہے۔ ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق دریافت ماڑی غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن ویل سے ہوئی ہے، ماڑی انرجیز، ماڑی ڈیویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز کی 100 فیصد حقوق کے ساتھ آپریٹر ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ماڑی غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن کنواں تیل سے بھرپور زونز کو ہدف بنا کر کھودا گیا تھا، ٹیسٹنگ کے دوران کنویں سے 305 بیرل یومیہ تیل اور یومیہ 30 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ماڑی انرجیز لمیٹڈ ایک مربوط ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنی ہے، کمپنی ڈھرکی میں ماڑی فیلڈ میں پاکستان کے سب سے بڑے گیس ذخیرے کو چلا رہی ہے، ماڑی انرجیز تقریباً 30 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ ملک کی گیس پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ ماڑی انرجیز کے ایم ڈی، فہیم حیدر نے کہا ہے کہ ماڑی انرجیز کا مقصد حکومت کی ان کوشش میں معاونت فراہم کرنا ہے، کمپنی کی کوششوں سے ملک میں گیس کی کم ہوتی پیداوار کو بڑھایا جا سکے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ماڑی انرجیز تیل اور

پڑھیں:

اے آئی اور روبوٹک سسٹم کی حکمرانی، نیسلے نے 16 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان کردیا

 دنیا کی سب سے بڑی فوڈ کمپنی نیسلے نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے دو برسوں میں عالمی سطح پر 16 ہزار ملازمین کو فارغ کرے گی۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدام آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) اور آٹومیشن سسٹم کو اپنانے، لاگت میں کمی، اور تنظیمی ڈھانچے کو جدید بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (AP) کے مطابق نیسلے کا کہنا ہے کہ کمپنی اپنے عالمی آپریشنز میں شیئرڈ سروسز، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور اے آئی پر مبنی خودکار نظام متعارف کروا رہی ہے تاکہ کام کے عمل کو زیادہ مؤثر اور تیز بنایا جا سکے۔ تاہم، اس تبدیلی کے نتیجے میں بڑی تعداد میں انسانی ملازمتیں ختم کر دی جائیں گی۔

کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ برطرفیوں کا زیادہ اثر انتظامی، مالیاتی اور معاون شعبوں پر پڑے گا، جب کہ پیداوار اور لاجسٹکس کے شعبوں میں بھی عملے کی کمی کی جائے گی۔

نیسلے کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے عہدہ سنبھالنے کے بعد کمپنی میں تنظیمی اصلاحات کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ سی ای او کے مطابق، "دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، اور ہمیں اپنے نظام کو نئے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہوگا۔"

دلچسپ بات یہ ہے کہ ملازمتوں میں کمی کے اعلان کے باوجود نیسلے کی فروخت میں 4.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کمپنی کے شیئرز میں معمولی بہتری بھی دیکھی گئی۔

ماہرین کے مطابق نیسلے کا یہ فیصلہ خوراکی صنعت میں آٹومیشن کے بڑھتے ہوئے رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔ نیسلے کے علاوہ دیگر عالمی کمپنیوں نے بھی حالیہ برسوں میں اے آئی کے نفاذ کے بعد ہزاروں ملازمتیں ختم کر دی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
  • پاکستان کے علاقے ڈھرکی میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
  • ماڑی انرجیز کا سندھ ڈھرکی سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان
  • سندھ میں ماری غازیج سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
  • سندھ میں ماڑی انرجیز کی بڑی کامیابی، تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
  • اے آئی اور روبوٹک سسٹم کی حکمرانی، نیسلے نے 16 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان کردیا
  • نیسلے کا 2برس میں 16 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان
  • میٹا کا ٹیکساس میں 1.5 ارب ڈالر کی لاگت سے نیا اے آئی ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کا اعلان
  • ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مکہ مکرمہ میں ”کنگ سلمان گیٹ“ منصوبے کا اعلان کردیا