سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251018-06-7
کراچی(بزنس رپورٹر)ماری انرجیز لمیٹڈ (ماری) نے جمعہ کو سندھ میں واقع ماری غازج سی ایف- بی ون کنویں سے تیل و گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔کمپنی نے یہ پیش رفت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جمعہ کے روز بھیجے گئے ایک نوٹس میں ظاہر کی۔نوٹس کے مطابق ماری غازج سی ایف- بی ون کنواں 12 ستمبر 2025 کو کھودنا شروع کیا گیا اور کامیابی کے ساتھ 1,195 میٹر کی گہرائی تک ایس یو ایل (SUL) فارمیشن میں پہنچا۔کمپنی نے بتایا کہ یہ کنواں غازج فارمیشن کے اْن زونز کو ہدف بنا کر کھودا گیا جو تیل کی پیداوار کے لیے موزوں ہیں۔ٹیسٹنگ کے دوران کنویں سے روزانہ 305 بیرل تیل اور 3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی (MMSCFD) گیس حاصل ہوئی جبکہ ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر (WHFP) 225 پاؤنڈ فی مربع انچ (Psi) اور چوک سائز 48/64 انچ رکھا گیا۔ماری انرجیز لمیٹڈ جو ملک کے سب سے بڑے گیس ذخیرے ماری گیس فیلڈ (ڈہرکی، سندھ) کو آپریٹ کرتی ہے، پاکستان میں قدرتی گیس کی دوسری سب سے بڑی پیداوار کنندہ کمپنی ہے۔یہ کمپنی ایک مربوط تیل و گیس تلاش و پیداوار ادارہ ہے، جس کی ایکسپلوریشن کامیابی کی شرح تقریباً 70 فیصد ہے جو قومی سطح پر 33 فیصد اور بین الاقوامی سطح پر 14 فیصد کے اوسط کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ماری انرجیز کے بڑے صارفین میں کھاد ساز کمپنیاں، بجلی پیدا کرنے والے ادارے، گیس تقسیم کار کمپنیاں اور ریفائنریز شامل ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
زرمبادلہ ذخائر میں 21 ملین ڈالر اضافہ، 19.81 ارب ڈالر ہوگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (اے پی پی) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 21 ملین ڈالر اضافے کے بعد 19.81 ارب ڈالر ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 10 اکتوبر کوختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 14.44 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.36 ارب ڈالرہوگئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 21ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔