Express News:
2025-10-18@09:57:56 GMT

سندھ میں ماری غازیج سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

کراچی:

سندھ کے علاقے ماری غازیج سے تیل و گیس کے نئے ذخائر کامیابی سے دریافت کر لیے گئے۔

لسٹڈ کمپنی ماری انرجیز لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو اس کامیابی کے بارے میں بذریعہ خط آگاہ کر دیا ہے۔

خط کے مطابق سندھ کے علاقے ماری غازیج سے تیل و گیس کے نئے ذخائر کامیابی سے دریافت ہوئے ہیں۔ غازیج سی ایف بی ون کنوئیں میں کھدائی کا عمل 12ستمبر کو شروع کیا گیا تھا۔ کنوئیں کی 1,195 میٹر گہری کھدائی سے زمین کی سُل پرت تک پہنچا گیا۔

کمپنی خط کے مطابق کنوئیں سے یومیہ 305 بیرل خام تیل اور 3 ملین مکعب فٹ گیس کے یومیہ کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

خط کے مطابق کنوئیں کا ویل ہیڈ فلو پریشر 225 پاؤنڈ فی مربع انچ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ غازیج سی ایف بی ون کنوئیں میں 100 فیصد ملکیت کی حامل ماری انرجیز لمیٹڈ ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے نئے ذخائر گیس کے

پڑھیں:

زرمبادلہ ذخائر میں 21 ملین ڈالر اضافہ، 19.81 ارب ڈالر ہوگئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (اے پی پی) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 21 ملین ڈالر اضافے کے بعد 19.81 ارب ڈالر ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 10 اکتوبر کوختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 14.44 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.36 ارب ڈالرہوگئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 21ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔

خبر ایجنسی

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
  • پاکستان کے علاقے ڈھرکی میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
  • سندھ ڈھرکی سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان
  • ماڑی انرجیز کا سندھ ڈھرکی سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان
  • سندھ میں ماڑی انرجیز کی بڑی کامیابی، تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
  • زرمبادلہ ذخائر میں 21 ملین ڈالر اضافہ، 19.81 ارب ڈالر ہوگئے
  • سیسی ریفرنڈم میں پیپلز اسٹاف یونین کی تاریخی کامیابی
  • ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک لاکھ ڈالرز کا اضافہ
  • زمین کے نیچے چھپے توانائی کے خزانے ، سائنسدانوں نے ہائیڈروجن کے کھربوں ٹن ذخائر دریافت کر لیے