Jasarat News:
2025-10-18@09:49:46 GMT

زرمبادلہ ذخائر میں 21 ملین ڈالر اضافہ، 19.81 ارب ڈالر ہوگئے

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (اے پی پی) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 21 ملین ڈالر اضافے کے بعد 19.81 ارب ڈالر ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 10 اکتوبر کوختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 14.

44 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.36 ارب ڈالرہوگئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 21ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔

خبر ایجنسی

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ارب ڈالر

پڑھیں:

پاکستان میں مجموعی معاشی استحکام آگیا، گورنر اسٹیٹ بینک کی عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقات

واشنگٹن:

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقات میں انہیں آگاہ کیا کہ پاکستان میں مجموعی معاشی استحکام آگیا ہے اور اب سرمایہ کاری کے لیے ماحول بالکل تیار ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد سے واشنگٹن میں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقات کی، گورنر نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، جے پی مورگن، بینک آف امریکا،  جیفریز اور کریڈٹ ریٹنگ کی اہم ایجنسیوں کے حکام سے ملاقات کی۔

جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان میں مجموعی معاشی استحکام آ گیا، اب سرمایہ کاری اور معاشی ترقی میں اضافے کے لیے ماحول بالکل تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر ستمبر 2025 میں سال بہ سال  5.6 فیصد پر آچکی ہے اور آئندہ مہینوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ سیلاب کے باوجود مہنگائی درمیانی مدت میں 5 تا 7 فیصد پر مستحکم رہنے کی توقع ہے اور اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر فروری 2023 کے مقابلے میں اب تقریباً 5 گنا بڑھ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے نقصانات کے باوجود رواں مالی سال میں حقیقی جی ڈی پی کی نمو پچھلے سال سے زائد رہنے کی توقع ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک جیسے کثیر جہتی ترقیاتی اداروں کے مستقل اشتراک سے اصلاحاتی ایجنڈے پر پیش رفت جاری  رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں مجموعی معاشی استحکام آگیا، گورنر اسٹیٹ بینک کی عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقات
  • نیوزی لینڈ کے سابق وزیراعظم جم بولگر 90 برس کی عمر میں آنجہانی ہوگئے
  • پی ایم ای ایکس میں 116.123 بلین روپے کے سودے
  • اسٹیٹ بینک :نیلامیوں میں مارکیٹ ٹریڑری بلز کی فروخت
  • ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک لاکھ ڈالرز کا اضافہ
  • روز ویلٹ ہوٹل کے قرضوں کی ادائیگی میں تاخیر، اسٹیٹ بینک کے تحفظات
  • کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں5پیسے کی کمی رہی
  • اکتوبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا