Jasarat News:
2025-12-01@08:33:23 GMT

پی ایم ای ایکس میں 116.123 بلین روپے کے سودے

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

پی ایم ای ایکس میں 116.123 بلین روپے کے سودے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)جمعرات کے روز، پی ایم ای ایکس میں دھاتوں، توانائی، سی او ٹی ایس، اور انڈیکسز کی مجموعی تجارتی مالیت 116.123 ارب روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ 91,197 لاٹس کا کاروبار ہوا۔ سب سے زیادہ کاروبار سونے میں ہوا، جس کی مالیت 82.

857 ارب روپے رہی، اس کے بعد چاندی (16.055 ارب روپے)، سی او ٹی ایس (4.705 ارب روپے)،پلاٹینم (4.991 ارب روپے)، نیس ڈیک 100 (2.970 ارب روپے)، ایس پی 500 (1.186 ارب روپے)، کروڈ آئل (932.921 ملین روپے)، جاپان ایکوئٹی 225 / امریکی ڈالر (810.000 ملین روپے)، پیلیڈیم (763.294 ملین روپے)،تانبہ (302.600 ملین روپے)، ڈی جے (183.396 ملین روپے)، قدرتی گیس (287.129 ملین روپے)، برینٹ (31.876ملین روپے)، اور ایلومینیم (5.284 ملین روپے) شامل ہیں۔زرعی اجناس میں 10 لاٹس کی تجارت ہوئی، جن کی مجموعی مالیت 49.118 ملین روپے رہی، جن میں کپاس (4.488ملین روپے)، مکئی (17.488 ملین روپے)، گندم (6.965 ملین روپے)، اور سویا بین (14.177 ملین روپے) شامل ہیں۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملین روپے ارب روپے

پڑھیں:

پاکستان کے مجموعی ذخائر میں 3 ارب 47 کروڑ 65 لاکھ ڈالرزکا اضافہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: ایک سال میں زرمبادلہ کےمجموعی ذخائر میں 3 ارب 47 کروڑ 65 لاکھ ڈالرزکا اضافہ ہوگیا، اگلےہفتے آئی ایم ایف فنڈز کی منظوری سے زرمبادلہ کے ذخائر مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک سال میں 2 ارب 52 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز بڑھ گئے ہیں، اسی مدت میں کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 95 کروڑ 37 لاکھ ڈالرزکا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دستاویز کے مطابق زرمبادلہ کےمجموعی ذخائر 19 ارب 60 کروڑ 50لاکھ ڈالرز ہوچکے ہیں، جن میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر14 ارب56 کروڑ7 لاکھ ڈالرزپر پہنچ گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس5 ارب 4 کروڑ 43 لاکھ ڈالرز کے ذخائر ہیں۔ ایک سال قبل زرمبادلہ کےمجموعی ذخائر 16 ارب 12 کروڑ 85 لاکھ ڈالرز تھے، جن میں اسٹیٹ بینک کے پاس 12 ارب 3 کروڑ 79 لاکھ ڈالرز کے ذخائر تھے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس4 ارب 9 کروڑ 6لاکھ ڈالرز کے ذخائر تھے۔

دستاویز کے مطابق پاکستان کے لیےآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈکا اجلاس8 دسمبرکو شیڈول ہے جس میں پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز جاری کرنے کاجائزہ لیا جائے گا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • بیس سالہ منصوبے کا انجام
  • کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے 5 کروڑ مالیت کی اسمگل شدہ اشیا پکڑلی
  • صدرِ مملکت سے مصر کے وزیرِ خارجہ کی ملاقات، خطے کی مجموعی صورتحال پر تبالۂ خیال
  • پاکستان کے مجموعی ذخائر میں 3 ارب 47 کروڑ 65 لاکھ ڈالرزکا اضافہ
  • ایف بی آر کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز، کروڑوں روپے مالیت کی غیر قانونی اشیا ضبط
  • ایف بی آر کی اسمگلنگ کے خلاف مہم تیز، کروڑوں مالیت کی غیرقانونی اشیا ضبط
  • فرانس میں ایک اور بڑی چوری: ریسٹورنٹ کے تقریباً 3 کروڑ روپے مالیت کے گھونگے غائب
  • ایکس کے نئے ٹرانسپیرنسی فیچر سے پاکستان مخالف بیرونی پراپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب  
  • کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور
  • ہانگ کانگ میں رہائشی کمپلیکس میں لگی آگ بجھانے اور سرچ اینڈ ریسکیو کی کارروائیاں مکمل