Jang News:
2025-12-02@11:48:08 GMT

ماڑی انرجیز کا سندھ ڈھرکی سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

ماڑی انرجیز کا سندھ ڈھرکی سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان

---فائل فوٹو

ماڑی انرجیز کی جانب سے سندھ کے علاقے ڈھرکی سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا گیا ہے۔

ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق دریافت ماڑی غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن ویل سے ہوئی ہے، ماڑی انرجیز، ماڑی ڈیویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز کی 100 فیصد حقوق کے ساتھ آپریٹر ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ماڑی غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن کنواں تیل سے بھرپور زونز کو ہدف بنا کر کھودا گیا تھا، ٹیسٹنگ کے دوران کنویں سے 305 بیرل یومیہ تیل اور یومیہ 30 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ماڑی انرجیز لمیٹڈ ایک مربوط ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنی ہے، کمپنی ڈھرکی میں ماڑی فیلڈ میں پاکستان کےسب سے بڑے گیس ذخیرے کو چلا رہی ہے، ماڑی انرجیز تقریباً 30 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ ملک کی گیس پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔

ماڑی انرجیز کے ایم ڈی، فہیم حیدر نے کہا ہے کہ ماڑی انرجیز کا مقصد حکومت کی ان کوشش میں معاونت فراہم کرنا ہے، کمپنی کی کوششوں سے ملک میں گیس کی کم ہوتی پیداوار کو بڑھایا جا سکے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ماڑی انرجیز

پڑھیں:

جاپان میں انسانی ’واشنگ مشین‘ کی ایجاد، آرام دہ غسل فراہم کرے گی

جاپان کی ٹیک کمپنی سائنس نے ایک مستقبل نما ’انسانی واشنگ مشین‘ متعارف کرائی ہے جو جسم کو سپا جیسی نرمی سے صاف کرتی ہے۔ یہ کیپسول نما مشین ورلڈ ایکسپو اوساکا میں پیش کی گئی تھی اور 6 مہینے میں لاکھوں صارفین نے اسے دیکھا۔ اب یہ مشین جاپان میں فروخت کے لیے دستیاب ہے۔

صارف مشین میں لیٹ کر ڈھکن بند کرتا ہے اور مشین نہ صرف جسم کو صاف کرتی ہے بلکہ دل و دماغ کو بھی آرام پہنچاتی ہے، کیونکہ مشین میں سینسر نصب ہیں جو دل کی دھڑکن اور دیگر حیاتیاتی علامات کا تجزیہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مصنوعی ذہانت کا ایک اور کمال، تصاویر اور مناظر کو شاعری میں بدلنے والا ’شاعر کیمرہ ‘ایجاد

یہ مشین مصنوعی ذہانت AI کی مدد سے ہر صارف کے لیے مخصوص غسل تیار کرتی ہے۔ مشین جلد کی قسم اور جسمانی معلومات کے مطابق پانی کا درجہ حرارت، دباؤ اور صفائی کا طریقہ خود ایڈجسٹ کرتی ہے۔

پانی میں موجود مائیکرو ببلز دھول اور میل کچیل کو آرام سے دور کرتی ہیں، جبکہ اندر نرم موسیقی اور بصری ماحول صارف کو سکون پہنچاتا ہے۔

مزید پڑھیں: چینی سائنسدانوں نے 9000 گھنٹے چلنے والی لیتھیئم بیٹری ایجاد کرلی

اس منفرد مشین کی قیمت قریباً 60 ملین ین (ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپے) ہے اور کمپنی صرف 50 یونٹس بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پہلے یونٹ کو اوساکا کے ایک ہوٹل نے خرید لیا ہے تاکہ مہمان اس تجربے سے لطف اندوز ہو سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’انسانی واشنگ مشین‘ spa جاپان جاپان کی ٹیک کمپنی غسل

متعلقہ مضامین

  • کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی
  • تنظیمات اہلِ سنت پاکستان کے مفتیان کرام نے خودکش حملوں کو حرام قرار دے دیا
  • 2024 ء: عالمی سطح پر اسلحے کی فروخت میں اضافہ
  • ایرانی عوام کی قسمت کھل گئی، ملک میں سونے کا اہم ذخیرہ دریافت
  • جامعہ کراچی کو دو لخت کرنے کا بل مسترد، یوم سیاہ کا اعلان
  • جامعہ کراچی کو دو لخت کرنے کے خلاف یونیورسٹی میں یوم سیاہ منانے کا اعلان
  • انسان بھی دھل سکیں گے؛ جاپان میں ہیومن واشنگ مشین تیار
  • ایک ساتھ دو چھٹیاں، نوٹیفکیشن آگیا
  • جاپان میں انسانی ’واشنگ مشین‘ کی ایجاد، آرام دہ غسل فراہم کرے گی
  • سندھ میں آئندہ ہفتے سے نوکریاں دینے کا اعلان