لندن میں اگلے سال خودکار ٹیکسی سروس متعارف کرانے کی تیاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
امریکی کمپنی ویمو (Waymo) نے جمعرات کو نیویارک کے برانکس میں اپنی خودکار (ڈرائیور لیس) جیگوار ٹیکسیوں کا کامیاب تجربہ کیا۔ کمپنی آئندہ سال لندن میں اپنی خودکار ٹیکسی سروس شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا پہلی سرکاری ٹیکسی سروس کے آغاز کا فیصلہ
ویمو کا کہنا ہے کہ لندن یورپ کا پہلا شہر ہوگا جہاں خودکار ٹیکسیوں کی سروس باضابطہ طور پر متعارف کرائی جائے گی۔ یہ سروس اس وقت سان فرانسسکو، آسٹن، اٹلانٹا، لاس اینجلس اور فینکس میں دستیاب ہے۔
کمپنی نے ایمسٹرڈیم کی فرم مووو (Moove) کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ برطانیہ میں اس منصوبے کو آگے بڑھایا جا سکے۔ دونوں کمپنیاں لندن کے حکام کے ساتھ لائسنسنگ اور آپریشنل معاملات پر کام کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹیسلا نے ٹیکساس میں بغیر انسانی ڈرائیور والی ٹیکسی سروس لانچ کردی
ویمو نے برانکس کمیونٹی کالج اور سٹی کالج آف نیویارک کے ساتھ شراکت میں ایک تربیتی پروگرام بھی شروع کیا ہے تاکہ طلبا کو خودکار گاڑیوں کی صنعت میں مستقبل کے روزگار کے لیے تیار کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Waymo امریکی کمپنی ویمو خودکار ٹیکسی سروس لندن نیویارک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی کمپنی ویمو خودکار ٹیکسی سروس نیویارک خودکار ٹیکسی ٹیکسی سروس
پڑھیں:
ٹیلر سوئفٹ کی دنیا بھر میں شاندار بیچلوریٹ پارٹیوں کی تیاری
پاپ میوزک کی عالمی اسٹار ٹیلر سوئفٹ اپنی شادی سے قبل دنیا بھر میں شاہانہ اور اسٹارز سے بھرپور بیچلوریٹ پارٹیز منانے کی تیاری کر رہی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور ان کی قریبی سہیلیاں کم از کم تین سے چار خصوصی بیچلوریٹ ٹرپس کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں، ان ٹرپس کے لیے ٹیلر سوئفٹ کی پسندیدہ جگہوں کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں نیویارک، نیشویل Nashville، اٹلی اور بہاماز Bahamas شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان تقریبات کا مقصد شادی سے پہلے کے مہینوں کو خوشگوار، پُرسکون اور یادگار بنانا ہے، سوئفٹ اور ان کی دوستیں مختلف ویک اینڈز اکٹھے گزار کر ناصرف تفریح کریں گی بلکہ خوبصورت مقامات پر بیٹھ کر شادی کی پلاننگ بھی کریں گی۔
ان عالمی بیچلوریٹ تقریبات کی میزبانی خود ٹیلر سوئفٹ کریں گی، جبکہ ان کی ممکنہ برائیڈل پارٹی میں سیلینا گومز اور جی جی حدید کے ساتھ ساتھ ٹریوس کیلسی کی والدہ ڈونا کیلسی بھی شامل ہیں، جو شادی کی تیاریاں بھرپور انداز میں کر رہی ہیں۔
گزشتہ دو ہفتوں سے یہ تمام لوگ باقاعدگی سے فون کالز، میسجز، فیس ٹائم اور زوم کے ذریعے رابطے میں ہیں، تاکہ ٹیلر اور ٹریوس کیلسی کی شادی کو منفرد اور یادگار بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبالر ٹریوس کیلسی کی منگنی رواں سال اگست میں ہوئی تھی اور دونوں گزشتہ دو سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، شادی کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں جس کا باقاعدہ آغاز ان عالمی بیچلوریٹ پارٹیز سے ہو رہا ہے۔