شہری سے چھینی گئی کار چند منٹوں میں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ا ٓن لائن ٹیکسی ڈرائیور سے چھینی گئی کار چند ہی منٹوں میں برآمد کرلی۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق مسلح ملزمان نادرن بائی پاس پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور سے آلٹو کار اسلحے کے زور پر چھین کر فرار ہوگئے تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آئی ایم ایف اور صومالیہ کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
موغادیشو (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ اس نے صومالیہ کے ساتھ اسٹاف سطح کا معاہدہ طے کر لیا ہے جس کا مقصد ایکسٹینڈڈ کریڈٹ فیسیلٹی (ای سی ایف) پروگرام کے تحت چوتھے جائزے کی تکمیل ہے۔ معاہدہ 16 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ہونے والی بات چیت کے بعد طے پایا جس کی قیادت صومالیہ کے لیے آئی ایم ایف مشن چیف ران بی نے کی۔معاہدے کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے مشروط ہے، جس کے بعد صومالیہ کو 3 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔ غیر ملکی امداد میں کٹوتیوں کے منفی اثرات کو کم کرنے اور اصلاحاتی کوششوں کی حمایت کے لیے صومالیہ 4 کروڑ ڈالر کی اضافی مالی معاونت کی درخواست کی ہے۔