data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کے حوالے سے اہم اعلان کردیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق آج انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے اور اس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد گوشوارہ جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ بعد میں جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان لیٹ فائلر کیٹیگری میں شمار ہوں گے اور ان پر ودہولڈنگ ٹیکس کی زیادہ شرح لاگو ہوگی۔

واضح رہے کہ کراچی سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے حکومت سے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیراعظم، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے اپیل کی تھی کہ موجودہ معاشی حالات اور غیر معمولی مون سون بارشوں کے باعث تاجروں کو بغیر کسی جرمانے کے سہولت دی جائے اور انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ 15 اکتوبر سے بڑھا کر 30 نومبر کی جائے۔

ایف بی آر کی طرف سے جاری تازہ بیان میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ تجویز کردہ توسیع منظور نہیں کی گئی اور مقررہ آخری تاریخ پر عمل درآمد ضروری ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جمع کرانے کی انکم ٹیکس ایف بی آر

پڑھیں:

ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کو ایک اور موقع دیتے ہوئے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 16 دن کی توسیع کر دی ہے۔ اب شہری 31 اکتوبر 2025 تک اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس توسیع کا مقصد ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنا اور فائلنگ کے عمل کو بہتر بنانا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق، اس سال اب تک 51 لاکھ افراد نے اپنے ٹیکس ریٹرنز فائل کیے ہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ تعداد 46 لاکھ تھی، جو کہ ایک خوش آئند اضافہ ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 30 ستمبر کو بھی ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کی تھی۔ تاہم، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور شہریوں کی جانب سے تاریخ میں مزید توسیع کی درخواست کی گئی تھی، جس کے پیش نظر اب یہ مدت 31 اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید 16 دن کی توسیع
  • انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
  • ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کا اعلان
  • ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی
  • فاروق ستار کا انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع کا مطالبہ
  • فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرانے کی تاریخ میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع کی اپیل
  • انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے، صدر ایف پی سی سی آئی
  • انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
  • آمدنی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع دی جائے،احمد ادریس چوہان