آنر نے روبوٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کر دیا، مارچ 2026 میں رونمائی متوقع
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ: چینی ٹیکنالوجی کمپنی آنر (Honor) نے اسمارٹ فونز کی دنیا میں ایک منفرد پیش رفت کرتے ہوئے اپنا پہلا روبوٹ فون تیار کر لیا ہے جو مصنوعی ذہانت (AI) اور روبوٹکس کا امتزاج پیش کرے گا، اس جدید فون کی مکمل رونمائی مارچ 2026 میں متوقع ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق آنر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ اس کیمرے کی ٹیکنالوجی مشہور ڈی جے آئی (DJI) اوسمو پاکٹ 3 کی طرح متحرک نظام پر مبنی ہے، جو مختلف زاویوں سے خودکار طور پر فوکس برقرار رکھتا ہے، اس روبوٹ فون میں جدید مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جو دیکھنے والی چیزوں کا تجزیہ کرکے فوری اور درست ردِعمل دیں گے، یوں صارف اور فون کے درمیان بات چیت ایک انسانی انداز میں محسوس ہوگی۔
آنرکمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس فون کا مقصد صارف کو ایک ایسا انٹرایکٹو اور حساس تجربہ فراہم کرنا ہے جو روایتی اسمارٹ فونز سے بالکل مختلف ہو، فی الحال کمپنی نے واضح نہیں کیا کہ یہ فون ایک تصوراتی ماڈل (Concept Device) کے طور پر پیش کیا جائے گا یا مارکیٹ میں فروخت کے لیے تیار پروٹوٹائپ کے طور پر، البتہ توقع کی جا رہی ہے کہ آنر اس انقلابی ڈیوائس کو ایم ڈبلیو سی (MWC) 2026 میں پیش کرے گی، جہاں دنیا بھر کی بڑی ٹیک کمپنیوں کی نئی مصنوعات کی نمائش ہوتی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایکس صارفین اب اصلی اور جعلی اکاونٹس کا فرق کرسکیں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی ویب سائٹ ایکس نے صارفین کے پروفائلز میں مزید معلومات شامل کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ لوگ آسانی سے سمجھ سکیں کہ وہ کس سے بات کر رہے ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق یہ نیا فیچر اس لیے متعارف کرایا جا رہا ہے کیونکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے ایسے بوٹس بنانا آسان ہو گیا ہے جو انسانوں کی طرح بات کر سکتے ہیں، ایکس کا مقصد یہ ہے کہ صارفین یہ جان سکیں کہ جو شخص ان سے بات کر رہا ہے وہ اصلی ہے یا نہیں۔
نئے فیچر کے تحت صارف کے پروفائل پر درج ذیل معلومات دکھائی جائیں گی، جیسے اکاؤنٹ کب بنایا گیا، صارف کہاں سے تعلق رکھتا ہے، صارف نے اپنا یوزرنیم کتنی بار تبدیل کیا اور صارف ایکس کا استعمال کس طرح کر رہا ہے۔مثال کے طور پر اگر کسی کی پروفائل پر یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ امریکا میں ہے، لیکن پروفائل معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی اور ملک سے ہیں، تو یہ اس کی شناخت کو مشکوک بنا سکتا ہے۔
ایکس اس فیچر کی آزمائش اگلے ہفتے اپنے کچھ ملازمین کی پروفائلز پر کرے گا تاکہ فیڈبیک حاصل کیا جا سکے۔بعد ازاں صارفین کے پاس یہ اختیار بھی ہوگا کہ آیا وہ یہ معلومات دکھانا چاہتے ہیں یا نہیں، لیکن اگر وہ ایسا کریں گے تو ان کا پروفائل اس بات کو ظاہر کرے گا۔