پاکستان کے علاقے ڈھرکی میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، ماری انرجیز نے ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کئے۔ترجمان ماری انرجیز نے ڈھرکی میں تیل وگیس کی نئی دریافت کا اعلان کیا، دریافت ماری فیلڈ کے ماری غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن ویل سے ہوئی۔حکام کے مطابق کنواں 12ستمبر 2025کو کھودا گیا،گہرائی 1195میٹر تک پہنچی، کنویں سے 305بیرل یومیہ تیل،3ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی،ماری غریج میں تیل کی دریافت کا دوسرا کنواں ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میں تیل
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔