گلبرگ ٹائون میں ترقیاتی کام تیز ، شہریوں میں خوشی کی لہر
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی سربراہی میں علاقے میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ یو سی ون بلاک 19 میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر پیور بلاک سے کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر یو سی چیئرمین عاصم مخدوم، وارڈ کونسلر، X.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں ترقیاتی گلبرگ ٹاو ن
پڑھیں:
صوابی: باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
صوابی کے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی، جس میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال کے ترجمان رحم خان نے بتایا کہ ماں اور بچے دونوں فی الحال صحت مند ہیں اور ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔
انچارج نیونٹل کیئر یونٹ ڈاکٹر عنایت اللہ نے کہا کہ چاروں بچوں کی پیدائش نارمل ڈیلیوری کے ذریعے ہوئی اور تمام بچے تندرست ہیں، یہ نوعیت کا نایاب موقع ہے، اور ماں کی صحت بھی اچھی ہے، جس سے اسپتال کے عملے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
چار بچوں کے والد مقصود علی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ساتھ چار بچوں کی پیدائش پر وہ بے حد خوش ہیں اور اسپتال کے انتظامیہ اور ڈاکٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ ان کے لیے زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ ہے۔
ترجمان رحم خان نے مزید بتایا کہ بچوں کے والدین کا تعلق قریبی گاؤں سلیم خان سے ہے اور مقامی کمیونٹی بھی اس نایاب موقع پر خوشی کا اظہار کر رہی ہے،وہ بچوں اور ماں کی صحت کے لیے مکمل دیکھ بھال کر رہی ہے اور والدین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ بیک وقت چار بچوں کی پیدائش نہ صرف اسپتال کے لیے باعث فخر ہے بلکہ صوابی کے لیے بھی ایک خوشی کا موقع ہے، جہاں یہ نایاب واقعہ لوگوں میں حیرت اور خوشی کا سبب بنا۔