data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251018-06-1

 

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) رواں مالی سال 26-2025 کے پہلے 2 ماہ (جولائی، اگست) میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.44 فیصد کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کا ڈیٹا جاری کردیا، جس کے مطابق اگست 2024ء کے مقابلے اگست 2025ء میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.

54 فیصد اضافہ کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات نے رپورٹ کیا کہ مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں گاڑیوں کی پیداوار میں 90.4 فیصد، ٹرانسپورٹ آلات کی پیداوار میں44.47 فیصد اور فوڈ گروپ کی پیداوار میں 7.77 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جولائی، اگست میں ٹوبیکو 11.06 فیصد اور ملبوسات کی پیداوار میں 4.92 فیصد اضافہ ہوا، اسی طرح لیدر 2 فیصد، پیپر بورڈ 8.41 اور ربڑ مصنوعات کی پیداوار 24.90 فیصد بڑھیں۔

کامرس ڈیسک

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بڑی صنعتوں کی پیداوار کی پیداوار میں فیصد اضافہ

پڑھیں:

رواں سال شرحِ نمو3فیصد سے زائد، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا ہدف 11 فیصدمقرر، سینیٹر محمد اورنگزیب

اسلام آباد — وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا عزم ہے کہ رواں مالی سال کی معاشی شرح نمو 3 فیصد سے زائد رہے گی اور ٹیکس وصولی کو جی ڈی پی کے مقابلے میں 11 فیصد تک لے جانا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان نے موجودہ دور میں مالیاتی استحکام میں نمایاں پیش رفت کی ہے، اگرچہ سب سے بڑا چیلنج آبادی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر نے اعلان کیا کہ نیا این ایف سی ایوارڈ (نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ) نومبر میں متوقع ہے، جو صوبوں اور مرکز کے درمیان مالی وسائل کی تقسیم کا فیصلہ کرے گا۔
محمد اورنگزیب نے اپنے مختلف بیانات اور میڈیا انٹرویوز میں درج ذیل نکات پیش کیے ہیں۔
وزارت خزانہ کی معلومات کے مطابق، پاکستان اس وقت ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 10.6 فیصد کی سطح تک پہنچ چکا ہے، اور حکومت کا ہدف ہے کہ اسے اگلے مالی سال میں 11 فیصد تک بڑھایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ محصولات کے حوالے سے اصلاحات (خصوصاً ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن اور شفافیت لارنا) اس ہدف کو حاصل کرنے کا کلیدی ذریعہ ہوں گےاور دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے قرضِ عامہ کا تناسب جی ڈی پی کے مقابلے کم کرنے میں پیش رفت کی ہے، اور اسے مزید کم کرنے کا عزم ہے۔
انہوں نے تجارتی شعبے، صنعت اور تعمیرات میں نمو کے امکانات اور اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا نصب العین ہے کہ معیشت کو مستحکم بنیادوں پر کھڑا کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جولائی سے اگست 4.44 فیصد اضافہ ریکارڈ
  • سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
  • ملک میں غذائی بحران سنگین ،پیداوار ناکافی اور ضیاع بڑھ گیا،ماہرین
  • آئی ایم ایف کی مالیاتی خسارہ اور قرض کے حوالے سے اہم پیشگوئی
  • سیلاب زدہ علاقوں کے لیے بڑی ریلیف: حکومت نے اگست کے بجلی کے بل معاف کر دیے
  • ملک میں مہنگائی کی رفتار تیز، سالانہ شرح 4.57 فیصد تک پہنچ گئی
  • آئندہ 5 سالوں میں پاکستان میں محصولات کی کمی اور پنشن اخراجات بڑھنے کا امکان، آئی ایم ایف کا انتباہ
  • رواں سال شرحِ نمو3فیصد سے زائد، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا ہدف 11 فیصدمقرر، سینیٹر محمد اورنگزیب
  • حکومت کا نیا جھٹکا , بجلی کے نرخوں میں اضافہ، عوام پریشان