data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی رفتار کم ہونے کے بجائے ایک بار پھر تیز ہونے لگی ہے، کئی ضروریات اشیا مہنگی ہوگئیں ہیں، عوام کا جینا محال ہوگیا ہے۔

 وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ صرف ایک ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی مجموعی رفتار میں 0.

49 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ شرح بڑھ کر 4.57 فیصد تک جا پہنچی ہے، اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ عام صارفین کے لیے مزید مشکلات کا باعث بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آلو، انڈے، آٹا، گھی، پیاز، لہسن، ٹماٹر، اور واشنگ سوپ سمیت 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ آلو 0.71 فیصد، انڈے 2.81 فیصد، آٹا 1.42 فیصد، پیاز 8.70 فیصد، لہسن 0.85 فیصد، ویجیٹیبل گھی 0.63 فیصد اور ٹماٹر کی قیمتوں میں حیران کن طور پر 33.20 فیصد اضافہ ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق کم آمدنی والے طبقے پر مہنگائی کا اثر سب سے زیادہ پڑا ہے۔

ماہانہ 17 ہزار 732 روپے تک آمدنی رکھنے والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 1.07 فیصد اضافے کے ساتھ 4.98 فیصد تک جا پہنچی۔

اسی طرح 17 ہزار 733 سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی رفتار 0.92 فیصد کمی کے باوجود 4.98 فیصد رہی جبکہ 22 ہزار 889 سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ آمدنی والے طبقے کے لیے مہنگائی میں 0.71 فیصد کمی کے ساتھ 5.57 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔

عوام کاکہنا ہے کہ  اشیائے خوردونوش کی بڑھتی قیمتیں اشیائے درآمدی لاگت، ایندھن کے اثرات اور مقامی سپلائی چین کے مسائل کا نتیجہ ہیں،  اگر حکومت نے قلیل المدتی ریلیف اقدامات نہ کیے تو آئندہ ہفتوں میں مجموعی افراطِ زر کی شرح مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

عوام نے مطالبہ کیا کہ حکومت دعوے کرنے کے بجائے عملی اقدامات کرکے ضروریات اشیا کی چیزوں پر قیمتوں میں کمی کریں تاکہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ سکون کی زندگی گزار سکیں اور غریب اپنے گھر کا چولہا جلاسکے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، گھریلو سلنڈر 87 روپے مہنگا

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 39 پیسے فی کلوگرام اضافہ کیا گیا ہے۔نئی قیمت کے بعد ایل پی جی کا ریٹ 209 روپے فی کلوگرام مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔

اوگرا کے مطابق دسمبر کے لیے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 466 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی ہے، جو کہ گزشتہ مہینے یعنی نومبر میں 2 ہزار 378 روپے 89 پیسے تھی۔

نومبر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 201 روپے مقرر کی گئی تھی، جبکہ دسمبر کے اضافے کے بعد قیمت میں نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے۔

صارفین نے قیمتوں میں بار بار اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نومبر میں مہنگائی کی شرح معمولی کمی کے ساتھ 6.1 فیصد پر آگئی
  • سرحدی بندش اور بارشوں کی کمی سے چلغوزے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی
  • نومبر میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 6.1 فیصد رہ گئی، ادارہ شماریات
  • اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا، گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا
  • ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، گھریلو سلنڈر 87 روپے مہنگا
  • متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ؛ پاکستان پر کیا اثر پڑے گا ؟
  • مہنگائی حکومتی تخمینے سے زیادہ ریکارڈ، ماہانہ شرح 6.15فیصد ہوگئی
  • نومبر، مہنگائی کی شرح میں 6.15 فیصداضافہ، متعدد اشیاء مہنگی
  • اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں بلاسود قرضوں کے اجرا کی رفتار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ 
  • کراچی: تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق