ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور فراہمی کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.07 فیصد ریکارڈ
وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے اجلاس کے شرکاء کو ملک میں اشیائے ضروریہ کے موجودہ ذخائر اور فراہمی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے موجودہ فراہمی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے تاکہ عوام کو روزمرہ استعمال کی اشیاء کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
اہم حکومتی و صوبائی شخصیات کی شرکتاجلاس میں وفاقی وزراء برائے قومی غذائی تحفظ و اقتصادی امور، وزارتِ تجارت و صنعت کے سیکریٹریز، تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے چیئرمین اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار اشیائے ضروریہ نائب وزیراعظم.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار اشیائے ضروریہ اشیائے ضروریہ اسحاق ڈار
پڑھیں:
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو عالمی اعزاز پر مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزارتِ خزانہ کی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ عائشہ جاوید کو عالمی شہرت یافتہ اشاعتی ادارے راؤٹلیج (Routledge) کی کتاب “Women in Public Finance: Stories of Gender in Budgeting” میں بطور مصنفہ شامل کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے محترمہ عائشہ جاوید کی اس شاندار کامیابی کو پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تحریر کردہ باب “Limitless Skies and Endless Dreams” ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور عوامی مالیات، پالیسی سازی اور صنفی حساس بجٹ سازی (Gender-Responsive Budgeting) کے شعبوں میں پاکستانی خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔
مزیدپڑھیں:میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی خواتین کی کامیابیاں نہ صرف ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرتی ہیں بلکہ پاکستان کے سرکاری شعبے سے وابستہ افسران کی غیر معمولی صلاحیتوں، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا بھی ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اعزازات بالخصوص نوجوان خواتین کے لیے باعثِ تحریک ہیں اور انہیں قومی ترقی اور عوامی خدمت میں مؤثر کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خواتین کی بااختیار شرکت، قیادت اور پیشہ ورانہ ترقی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ، مساوی مواقع اور شمولیتی ماحول ہی مؤثر طرزِ حکمرانی اور پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہیں